اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے حوالے سے پالیسی ایوانوں اور حکومتی حلقوں میں نہیں بنائی جا رہی بلکہ بند کمروں کے اندر، ماورائے حکومت، ماورائے سیاست، ماورائے پارلیمان پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ، یہاں پر محکمے ملیا میٹ کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرم میں گذشتہ روز پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنماء امن و امان کی بحالی اسٹیٹ کا کام ہے، افغان پالیسی نئے سرے سے بنانی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈر کو مل کر نئی پالیسی بنانی ہوگی۔ اس وقت ملک میں قانون نہیں ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کرم میں کل جو واقعات ہوئے اس کی مذمت کرتا ہوں، 5 لوگ شہید ہوگئے ہیں۔ اگر آپ ایسی پالیسی بنائی کہ اس سے ایک صوبہ متاثر ہو تو پھر ایسی صورتحال پیش آتی ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اسٹیٹ کا کام ہے، افغان پالیسی نئے سرے سے بنانی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈر کو مل کر نئی پالیسی بنانی ہوگی۔ اس وقت ملک میں قانون نہیں ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی کی خود کوئی حیثیت نہیں ہے، اس سے یہ قانون سازی  کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلی سے قانون سازی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس کو ہم واپس لیں گے۔ جو بھی قانون عوام کے حقوق کے خلاف ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم قانون کی بالادستی کے حوالے سے ایجنڈا بنائیں گے۔ہم قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ملک میں ایسا شفاف الیکشن ہونا چاہیے جس پر کوئی جماعت اعتراض نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جب پیکا ایکٹ پر صحافیوں کا اعتراض آیا تو اس کو واپس لیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی برآمدات آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم
  • پاکستان میں داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار
  • ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے‘ وزیرِ خزانہ
  • پاکستانی خارجہ پالیسی کو ’’ست‘‘ سلام
  • مفتی محمد حبیب الرحمن کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • حافظ نعیم الرحمن کارمضان کے بعد بڑی تحریک کا اعلان
  • کرم میں گذشتہ روز پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے، اسد قیصر
  • ایران کے بغیر خطے کی سیاست آگے بڑھانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، سید عباس عراقچی
  • vقومی اسمبلی : اپوزیشن کا ہنگامہ ‘12بل میں 5منظور: قانو ن کس  کیلئے ‘ 2صوبوں مین حکومتی رٹ نہیں : فضل الرحمن