UrduPoint:
2025-02-21@06:38:23 GMT

مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی کے پیش نظر اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار سات ماہ میں 38 فیصد کی جزوی بہتری آنے تک ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے روک دیے ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ای اے ڈی نے قرض کے اعداد و شمار کے 2 الگ الگ سیٹ جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی آمد 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 66 فیصد کم ہے تاہم ایک غیر معمولی اقدام لیتے ہوئے گزشتہ ماہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے جو رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں.

دوسرے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مجموعی ترسیلات 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہیں اس سال کم آمدنی کی وجہ بظاہر بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے بیل آﺅٹ حاصل کرنے میں تاخیر تھی غیر ملکی اقتصادی امداد پر ماہانہ رپورٹ میں ای اے ڈی کا کہنا ہے کہ جولائی تا جنوری اس کے سالانہ ہدف 19 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مجموعی ایف ای اے 4 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا.

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کا سالانہ ہدف 17 ارب60 کروڑ ڈالر تھا تاہم اس میں ستمبر 2024 کے آخری دن آئی ایم ایف کی جانب سے تقسیم کیے گئے تقریباً ایک ارب ڈالر شامل نہیں ہیں جس کا الگ سے حساب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیا ہے اس طرح مجموعی آمدنی 5 ارب 58 کروڑ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال آئی ایم ایف نے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے جولائی کی پہلی ششماہی میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے جس سے پاکستان کو صرف جولائی میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں مدد ملی اس کے مقابلے میں جولائی 2024 میں آمدنی صرف 43کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی.

جنوری میں ای اے ڈی نے 83 کروڑ ڈالر کی ماہانہ ترسیلات رپورٹ کی، جو پچھلے سال 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی ای اے ڈی نے کہا کہ پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات میں سے تقریباً 2 ارب 54 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ یا پروگرام قرضوں اور باقی 2 ارب ڈالر سے زائد پروجیکٹ فنانسنگ کے لیے موصول ہوئے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ای اے ڈی نے منصوبے کی امداد کی مد میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے جب کہ بقیہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر پروگرام قرضوں کی مد میں حاصل کیے.

مجموعی طور پر کثیر الجہتی ترسیلات مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 2 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جو مالی سال 2024 کے 7 ماہ میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں جب کہ دوطرفہ ترسیلات گزشتہ سال کے 79 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں ای اے ڈی کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں غیر ملکی کمرشل قرض دہندگان سے تقریباً 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے جو کمرشل بینکوں سے معمولی ریکوری کو ظاہر کرتا ہے.

واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال کے لیے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کا بجٹ مختص کیا ہے جس کا آغاز آئی ایم ایف کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا حکومت نے بین الاقوامی بانڈز میں ایک ارب ڈالر کے اجرا کا بھی ہدف مقرر کیا ہے رواں مالی سال کے لیے دو طرفہ شراکت داروں چین اور سعودی عرب کی جانب سے 9 ارب ڈالر کی ترسیل کا ایک اور بڑا تخمینہ بھی ابھی تک پورا نہیں ہوا جو مالی سال کی دوسری ششماہی میں جاری ہونے کا امکان ہے.

ان تخمینوں میں سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کا ٹائم ڈپازٹ اور چین کی طرف سے 4 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ بھی شامل ہے جو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے حصے کے طور پر بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں علاوہ ازیں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 1 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوئیں گزشتہ سال یہ رقم 59 کروڑ ڈالر تھی.

ایشیائی ترقیاتی بینک مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 1 ارب 49 کروڑ ڈالر کی تقسیم کے ساتھ کثیر الجہتی اداروں کی قیادت کرتا ہے جس نے عالمی بینک کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے 1 ارب ڈالر سے زائد فراہم کیے جب کہ گزشتہ سال ایشیائی ترقیاتی بینک نے 7 ماہ میں صرف 62 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد عالمی بینک کا نمبر ہے جس نے گزشتہ سال کے ایک ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 7 ماہ میں 60 کروڑ ڈالر کی توسیع کی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈالر کے مقابلے میں کروڑ ڈالر کی گزشتہ سال کے آئی ایم ایف کے 7 ماہ میں ششماہی میں اے ڈی نے ارب 58 کروڑ کی جانب سے لاکھ ڈالر ارب ڈالر مالی سال غیر ملکی ایک ارب عرصے کے کے لیے

پڑھیں:

سرکاری اداروں کے نقصانات 5ہزار 748ارب تک پہنچ گئے

گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295ارب 58کروڑ رہا
وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کردی

سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان 5 ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات میں گزشتہ مالی سال 851ارب 37 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا، کیسکو 120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 73 ارب 59 کروڑ روپے کا نقصان کیا، پاکستان ریلویز کا نقصان 51 ارب 37 کروڑ، سیپکو کا نقصان 37 ارب روپے رہا۔اسی طرح لیسکو 34 ارب 19 کروڑ، سٹیل ملز 31 ارب 19 کروڑ جبکہ حیسکو نے 22 ارب نقصان کیا، آئیسکو 15 ارب 80 کروڑ، پاکستان پوسٹ آفس نے 13 ارب 43 کروڑ روپے نقصان کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادپر سرکاری اداروں کے نقصانات میں 14 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال سرکاری ملکیتی اداروں کا منافع 820 ارب روپے رہا، او جی ڈی سی ایل کا منافع سب سے زیادہ 209 ارب رہا، پی پی ایل 115 ارب 40کروڑ، نیشنل پارک مینجمنٹ کا منافع 76 ارب 80 کروڑ روپے رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • سرکاری اداروں کے نقصانات 5ہزار 748ارب تک پہنچ گئے
  • غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی، اقتصادی امور ڈویژن نے اعداد و شمار روک لئے
  • سرکاری ملکیتی اداروں کی طرف سے گزشتہ سال 851ارب روپے کا نقصان کاانکشاف
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں اربوں ڈالر قرض، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
  • جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا