Jasarat News:
2025-02-20@19:40:25 GMT

جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد، درآمدات میں 7 فیصد اور تجارتی خسارہ میں 2.9 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے جنوری تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 19.584 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.

777 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے، جنوری میں برآمدات کا حجم 2.953 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.792 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد اور دسمبرکے 2.911 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات پر 33.079 ارب ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.893 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 5.273 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 4.756 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ اور دسمبر2024کے 5.358 ارب ڈالر کے مقابلہ میں دو فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 13.495 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.117 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.9 فیصدزیادہ ہے۔جنوری میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.320 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 1.964 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ اور دسمبر 2024 کے 2.447 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب ڈالر کے مقابلہ میں مدات کا حجم فیصد زیادہ مالی سال جو گزشتہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں اربوں ڈالر قرض، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی سے جنوری) کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے جبکہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال فنانسنگ میں تقریبا 30 فیصد تک کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ اے ڈی بی نے جولائی سے جنوری کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

عالمی بینک نے جولائی سے جنوری کے دوران 57 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، فرانس سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر قرض ملا۔

اسی طرح ملٹی لیٹرل اداروں سے مجموعی طور پر 2 ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی، اقتصادی امور ڈویژن نے اعداد و شمار روک لئے
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں اربوں ڈالر قرض، تفصیلات سامنے آگئیں
  • مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی
  • موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں12فیصد کمی ریکارڈ
  • موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈ
  • کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر خسارے کا شکار
  • چینی کی برآمدنے 7 ماہ کے دوران تمام ریکارڈ توڑ دئیے
  • ٹیکسٹائلز کی برآمدات میںجنوری کے دوران 15.86 فیصد اضافہ
  • موبائل فونزکی درآمدات میں12فیصد کمی ریکارڈ کی گئی