WE News:
2025-03-12@13:45:27 GMT

مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی۔ ہمیں ملکی معیشت کے حجم کو 2030 تک 30 ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی فرض ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرے۔ ہمیں ملکی معیشت کے حجم کو 2030 تک 30 ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیےملک کسی سیاسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

انہوں نے کہا ہے کہ  گزشتہ 2 برسوں کے دوران ملکی معشت مستحکم ہوئی ہے۔ 2022 میں کو پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تھا۔

اب ملکی تاریخ پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط جاری نہیں کی گئی۔ جبکہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ملکی ترقی کے لیے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، اس لیے سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیےبس بہت ہوگیا، اب پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے 60 فیصد وسائل صوبوں کو منتقل کر دیے ہیں۔ وفاق بہ مشکل قرض ادا کر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جو مسائل ہے، انہیں بیٹھ کر حل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال پاکستانی معیشت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال پاکستانی معیشت احسن اقبال نے کہا

پڑھیں:

آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست ہوئی: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک مباحثے میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے مباحثے کو اب اچھال کر پی ٹی آئی کے نالائق حامیوں نے اپنے ہی لیڈر کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ اس مباحثے میں بانی پی ٹی آئی کے ایک حامی نے ان کی وکالت کی، جبکہ انہیں موقع ملا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا اور اسی نظریے سے متاثر ہو کر ایک نوجوان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کی گولی آج بھی ان کے جسم میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ اگر تنقید کرنی ہے تو تعمیری اور معیاری انداز میں کریں وفاقی وزیر نے مزید الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈز واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک کاروباری شخصیت کو دے دیے جس کے بعد وہ خود کو سیاسی قیدی کہتے ہیں احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسے شخص کو چور اور مجرم نہ کہا جائے؟ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں واضح برتری حاصل ہوئی جو ان کے مؤقف کی سچائی 

متعلقہ مضامین

  • سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال
  • آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیساتھ بہت مفید بات ہوئی: احسن اقبال
  • ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا: احسن اقبال
  • پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ،دوست ممالک ملکی معاشی ترقی کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ
  • سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال
  • صدر زرداری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے عجیب مطالبہ کیا، احسن اقبال
  • آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست ہوئی: احسن اقبال
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست سے متاثر نوجوان نے مجھے گولی ماری جو آج بھی جسم میں ہے: احسن اقبال