چین، 2025 کے دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر فعال ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چین، 2025 کے دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر فعال ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، بالترتیب5 مارچ اور4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوں گے۔
جمعرات کے روز چینی میڈیانے بتایاکہ بیجنگ میں دو اجلاسوں کا پریس سینٹر باقاعدہ طور پر فعال ہو گیا ہے، جو دو اجلاسوں کی کوریج میں حصہ لینے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو خدمات فراہم کرنا شروع کر چکا ہے۔فی الحال، تین ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں نے دو اجلاسوں کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں دو ہزار سے زیادہ ملکی صحافی، اور ہزار سے زیادہ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دو اجلاسوں
پڑھیں:
سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع
کراچی:صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔
عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔