Daily Ausaf:
2025-03-09@04:01:12 GMT

خام تیل کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

لندن(نیوز ڈیسک)خام تیل کی قیمتوں بارے غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل رہی، تجارتی پابندیوں سے عالمی اقتصادی ترقی اور توانائی کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے اوپیک کی جانب سے اپریل سے پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ پانچ سات فیصد اضافہ ہونے قیمت 66 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 69 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رمضان المبارک؛ ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت

پڑھیں:

سینٹ: کم عمری کی شادی، غیرت کے نام قتل پر سخت سزا، مساوی حقوق کی قرارداد منظور

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ نے یوم نسواں کی مناسبت سے خواتین کے حقوق کے لیے قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ جس میں کم عمری کی شادی پر پابندی لگانے، خواتین کو مساوی حقوق دینے اور غیرت کے نام پر قتل کی سزائیں سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ یوم نسواں پر سینٹ میں قرارداد پیش کی گئی جو کہ سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کردار ادا کرے، خواتین کی کم عمری میں جبراً شادی کو روکا جائے۔ خواتین کو ملازمتوں میں برابر کی تنخواہیں اور مواقع دئیے جائیں، خواتین کو زراعت سے متعلق سہولیات دی جائیں، خواتین کو ہنر کی تعلیم فراہم کی جائے، خواتین کو کاروبار سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں، خواتین کو اپنی صحت سے متعلق فیصلوں کا حق دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کو قانونی حقوق اور انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صنفی بنیاد پر تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسانی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ غیرت کے نام پرجرائم پر ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سخت سزائیں دی جائیں۔ خواتین کی قیادت، کاروبار میں شمولیت بڑھانے کے لیے سکالرشپ اور رہنمائی پروگرام متعارف کرائے جائیں، خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ، چائلڈ کیئر اور ڈیجیٹل وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ خواتین کو زراعت اور خوراک کی پیداوار میں شامل کرنے کے لیے زمین کے حقوق اور مالی معاونت دی جائے۔ بعد ازاں سینٹ میں یوم خواتین پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عون بپی سینٹ پیش‘ گیلانی کا بائیکاٹ ختم
  • سینٹ: کم عمری کی شادی، غیرت کے نام قتل پر سخت سزا، مساوی حقوق کی قرارداد منظور
  • حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم
  • سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب
  • ٹڈاپ کرپشن کیس، یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزم  بری
  • خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں
  • یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
  • کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لٹر کی کمی ہونے والی ہے؟
  • کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر کی کمی ہونے والی ہے؟