آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر کانغمہ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی: (اوصاف نیوز)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا ۔نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے،
یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے ،نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ، پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا ۔
ہماری بات مان لیتے تو مارے نہ جاتے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں مطلوب خاجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق حکومت نے خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
Post Views: 3