Nawaiwaqt:
2025-03-09@04:21:26 GMT

آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ

پنجاب میں رواں سال کے دوران آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ ہواہے اور آلو کی پیداوار گزشتہ سال کے 32لاکھ ٹن کے مقابلہ میں ساز گار موسمی حالات کے باعث 42لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بچ جانیوالا آلو مختلف ممالک کو برآمد کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ آلو کی بمپر کراپ حاصل ہوئی ہے اسلئے ملکی ضرورت سے زیادہ آلو اور اس کی مصنوعات کی برآمدجلد شروع کی جا ئے گی تاکہ آلو کے کاشتکاروں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے سمیت انہیں فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر غیر ملکی منڈیوں کے علاوہ اس بار ملائیشیا اور سری لنکا کو بھی بڑی مقدار میں آلو برآمد کیاجائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا لو کی

پڑھیں:

موٹروے پر تیز رفتاری ،ایف آئی آر درج کرنیکا سلسلہ شروع

 موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ، تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم4پرگاڑی173کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی، تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔    

متعلقہ مضامین

  • امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا
  • امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا
  • پی ٹی آئی کو حکومت مخالف مہم شروع کرنے کیلئے فضل الرحمٰن کی واپسی کا انتظار
  • پی ٹی آئی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل فوری شروع کرنے کا مطالبہ
  • پاکستانی موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر گرفتاریاں شروع کر دیں
  • یوکرین کا امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ
  • موٹروے پر تیز رفتاری ،ایف آئی آر درج کرنیکا سلسلہ شروع
  • موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا
  • موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع