2025-03-10@10:47:35 GMT
تلاش کی گنتی: 92

«فارغ کر دیا گیا»:

    مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ  نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل  کیا  گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے...
    اسلام آباد (خبرنگار) وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی، اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران  پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے شمار قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور...
    لندن: دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ A23a جنوبی جارجیا جزیرے سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر رک گیا، جس سے خدشہ تھا کہ یہ مقامی جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ برفانی تودہ 3,300 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو لندن کے سائز سے دوگنا ہے، اور اس کا وزن تقریباً ایک کھرب ٹن ہے۔ یہ 2020 سے انٹارکٹیکا سے شمال کی جانب بہہ رہا تھا، اور ماہرین کو خدشہ تھا کہ یہ مقامی پینگوئنز اور سیلز (مہر مچھلیوں) کی خوراک تک رسائی کو متاثر کر سکتا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے (BAS) کے ماہر اینڈریو میجرز نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔ سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
    شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا...
    دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ،...
    پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں  ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے ادھر کوہاٹ میں نصرت خیل کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز) نیلم ویلی کے علاقے شاردا سے کیل برفانی تودہ گرنے سے روڈ ٹریفک کیلئے بند،آذاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا رات گئے سلسلہ جاری رہا۔برفباری کے باعث آزادکشمیر میں سردی لوٹ آئی ۔ ریاست بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ضلع حویلی میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔سردی کی شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ بعض علاقوں میں سیاح اور مسافر پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ وادی لیپہ میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باعث محکمہ شاہرات کا فیلڈ عملہ جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ تھا، بالآخر ان سے رابطہ بحال ہو گیا ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبکستان کے اعلیٰ ترین دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ائر ڈیفس فورسز نے کی۔ مشترکہ تربیت  اور ایروسپیس شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی ائر فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ائر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیسز میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ ائر ہیڈ کوارٹرز...
    سٹی 42 : ب فارم کو منسوخ کرنے کے متعلق سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر نادرا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔  نادرا کے مطابق پہلے سے بنے ہوئے "ب فارم" منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، دس سال سے کم عمر کا ب فارم بغیر تصویر کے بنوایا جا سکتا ہے، دس سال سے زیادہ یا 18 سال سے کم عمر بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی صورت میں "ب فارم" تصویر والا بنوانا لازمی ہے ۔  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی نادرا نے بتایا ہے کہ شہری بچوں کے بے فارم کے حصول کے لئے قریبی نادرا...
    نیوزی لینڈ حکومت نے بذریعہ ایک قانون نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی (Taranaki) کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے ڈالا۔ پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ اب کوئی فرد یا کمپنی پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔ دراصل مقامی ماری قبائل اس پہاڑ کو مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔ مگر سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔ اب ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ان کے دباؤ پر کیوی حکومت نے آخر...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ آفاق احمد کو 3 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملی ہے، سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔ عدالت نے آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی اور انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
     سٹی42:  مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں کراچی مین گاڑیاں جلانے کی ہدایات دینے کے سبب گرفتار کیا گیا تھا۔  آج منگل کے روز آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ۔ آفاق احمد سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر  ایک گاڑی میں بیٹھ کر خاموشی سے روانہ ہوگئے ۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن بھی سینٹرل گیٹ پر جمع ہوئے لیکن آفاق احمد نے ان سے کوئی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا کے کیمروں کا بھی سامنا نہین کیا۔  Waseem...
    چین میں قائم ایک کمپنی کا اپنے ملازمین کو دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔ نوٹس میں 28-58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔  نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو...
    کامیڈین منور فاروقی اپنے شو ”ہفتہ وسولی“ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندو جنجاگرتی سمیتی نے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
     پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہ اکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔ سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 کے مقابلے میں لوکلائزیشن میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کی روشنی میں دفاعی صنعتوں پر مقامی اخراجات کے فیصد کو 50 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کی مالیت 76 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پچھلے سال کے آخر تک یہ تقریبا 19 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
    پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
     ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔   انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے...
    ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے...
    —فائل فوٹو چکوال میں فائرنگ کر کے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو قتل کر دیا گیا۔چکوال میں ادلکہ روڈ پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جس کو فور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کرم میں قافلے پر پھر حملہ، فائرنگ، ٹرک ڈرائیور جاں بحق، امدادی گاڑیوں میں لوٹ مارکرم خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے... ریسکیو اہلکار کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
    کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج...
    لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ میں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔لاڑکانہ شہر میں 2 تاجروں کو گولیاں مارنے کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر سنجے کمار سے لوٹ مار کیے بغیر فائرنگ کردی جس سے تاجر زخمی ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی میں بھی لوٹ مار کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو کراچی منتقل کرنے کے لیے ائیرایمبولینس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی جس پر سنجے کما رکو اسپتال سے موہن جوداڑو ائیرپورٹ پر منتقل کیاگیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر لگادیا گیا تھا کہ روانگی کے وقت ائیرایمبولینس طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد تاجر کو...
    جنوبی کوریا : فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی ۔ آگ بجھانے کے لیے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ انہیں مسلسل چھٹے سال بھی آج شبِ برات سے قبل ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور انکی منصبی و مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا سفری دستاویزات پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق فیصلہ خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ ان افراد کے لئے امید کی کرن ہے، جنہیں برسہا برس سے محض رشتہ داری کی بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان ہزاروں افراد کو محض عسکریت...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل...
    APP58-290921 RAWALPINDI: September 29 – Secretary Defence, Lt. Gen. (Retd) Mian Muhammad Hilal Hussain chairing a meeting of 3rd round of Russia-Pakistan Joint Military Consultative Committee (JMCC) at Ministry of Defence. APP اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کر کے وزارت دفاع میں ضم کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزارت دفاع نے کابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزارت ہوا بازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی چیف سیکرٹریز، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے 14 جنوری...
    کراچی : سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49  اوور میں پورا کرلیا۔  قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ...
    کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔ وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر اوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھااب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف،...
    امریکی ریاست ورجینیا میں طوفان کے پیش نظر سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کا خطرہ بڑھنے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے دوران بجلی کی طویل بندش سے بھی خبردار کیا ہے۔ ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا کے بیشتر علاقوں کو سفر کے لیے بھی پرخطر قرار دیا گیا ہے۔
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے۔  تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔  عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سی7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا۔ایوان میں خطاب کے دوران شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں مردے کو غسل دینے کےلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ارسا میں سندھ کے نمائندے کو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا، دریائے سندھ سے ناجائز پانی نکالا گیا تو جنگ ہوگی۔پی پی پی کی خاتون ایم این اے نے مزید کہا کہ کسانوں سے گندم نہ خرید کر حکومت نے پہلے ہی کسان کو مار دیا ہے، اب سندھ کے کسان کو پانی نہیں ملے گا تو وہ جیتے جی مرجائے گا۔اُن کا کہنا تھا...
    کراچی: پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے کیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئےکیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز ایک وفاقی ادارہ ہے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لیکن صفائی ستھرائی میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ کھانے پینے کی باقیات صرف کچرا دان میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔...
    لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    لندن: برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے ارکان کے بارے میں نامناسب واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔   رپورٹس کے مطابق، وزیر صحت نے ایک بوڑھی خاتون کی طرف سے مسئلہ حل کرنے کے مطالبے پر یہ کہا تھا کہ انہیں امید ہے وہ اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ اس کے بعد اینڈریو گیون نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر شرمندہ ہیں اور اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔  بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہنگری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت ہیومن رائٹس نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا، جس کے متن میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک مہم کے دوران اعلانات کیے، گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانوناً جرم ہے۔ وزارت انسانی حقوق ایسے اعلانات ناصرف کمیونٹی پولیسنگ بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ہیں، پاکستان سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہے، اقوام...
    لاہور (نیوزڈیسک)240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز قائم ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بنیادی تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری...
    قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قصورکے نواح چونیاں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس دوران جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم بنام کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک رائفل 223 بور اور دو پسٹل برآمد کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق شوکت ٹاؤن چونیاں کا رہائشی ملزم ناصر سعید بٹ مسلسل ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ،اس کے خلاف آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب آنا تو درکنار رسید بھی نہیں آئےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے نام نہاد خط کے ذریعے اپنی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کی ہے۔ یہ خط نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور کب کس منڈیر پر اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے عرفان صدیقی نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی جانب سے 2023 کے اوائل میں بھی ایک خط آرمی چیف کو...
    درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب جمع کروانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دیدی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو چیلنج...
    پشاور: ضلع لکی میں اغوا ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔ جرگہ کے...
    جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف...
    لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان‘ انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ بعد ازاں علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔  
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اغوا کی گئی 8 سالہ بچہ کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مغوی بچہ 11سالہ کاشف ولد عبد النظیم کو بحفاظت بازیا ب کرلیا گیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر نے تفتیشی افسر کو بچے کی بازیابی پر CC-III جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم...
    اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جنہیں بوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو مزید علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں...
    — فائل فوٹو ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے۔ واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرم میں امن قائم ہوگیا، فریقین جلد اسلحہ حکومت کے پاس جمع کروائیں گے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن قائم ہوگیا، بنکرز گرائے جارہے ہیں ،مورچوں کو ختم کیا جائےگا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو...
    سویڈن(نیوز ڈیسک)سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودر تلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے پانچ مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا۔یاد رہے کہ اس شخص نے 2023ء میں سوئیڈن میں اور اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی۔ ہزاروں سرکاری ملازمین کو نکالنے کی تیاری،فہرست سامنے...
    جے پی سی کے چیئرمین نے کہا کہ بات چیت میں جمہوری عمل کی پیروی کی گئی، جبکہ حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں بھاری بھرکم مسودہ رپورٹ دیکھنے اور اپنی رائے رکھنے کیلئے بہت کم وقت دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ آج 29 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی کی مسودہ رپورٹ اور مجوزہ قانون کے ترمیم شدہ ورژن کو اپنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ممکنہ حتمی اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ سے پہلے اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی...
    بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
    کوئٹہ: باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے  نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ  لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ  نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔  اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل باپ کی تلاش...
    پشاور(آئی این پی )  جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر...
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے برطانوی روزنامے ’دی گارجین‘ میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شائع ہونے والے مضمون کا حقائق کے منافی قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس ضمن میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا، ’ہم نے حال ہی میں ’دی گارجین‘ میں شائع ہونے والا مضمون پڑھا ہے جس میں مبینہ طور پر چینی سفارتکار کا حوالہ دیا گیا جو سراسر حقائق کے منافی ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ترجمان کے مطابق، مضمون میں چینی سفارتکار کے بیان کا حوالہ دے کر جو الفاظ اور بیانیہ مسلط کیا...
    کراچی: محمودآباد کے علاقے میں گھرمیں گھس کر نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیگر تفتیش شروع کردی ہے۔   پیرکی صبح محمود آباد تھانے کے علاقے اعظم ٹاؤن گلی نمبر 9 کے ایک گھر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ مسقط اللہ  اورزخمی کی ذبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق و زخمی آپس میں سگے بھائی ہیں۔  ان کے کزن  سلیم نے بتایا کہ چند روز قبل ہمارے...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔   مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
    کراچی: نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ نارتھ کراچی کے علاقے رشید آباد میں نجی اسکول ٹیچرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی قراردے کے تفتیش شروع کردی۔ جمعے کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی رشید آباد میں نجی اسکول کے باہرگھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ خان مائیل ولد میروف خان کے نام سے کی گئی ۔ مقتول پیشے کے لحاظ سے نجی اسکول میں ٹیچر تھا  اور اس کا آبائی تعلق تحصیل دتہ خیل ضلع...
    — فائل فوٹو گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس...
    امریکا میں  لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی  سمیت 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ، اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ میر خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ نجی کالج کے طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیاطلباء گروپوں کے درمیان کالج میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بختاور کیانی، چوہدری میسم نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی فائرنگ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس پاکستان میں آج بروز بدھ 22جنوری سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ کتنا ہوگیا؟ جانیں
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری تھانے کی پولیس پارٹی پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل حسن کی سربراہی میں ایک کار کو چیکنگ کی غرض سے روکا گیا تھا،کار میں سوار سجاد عرف داد جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع مسلح ملزمان کے خلاف تھانہ پنیاری پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جاری ہونے والے بھارتی اسکواڈ پر فاسٹ بولر محمد سراج کو ڈراپ کیے جانے پر بحث ہو رہی ہے، وہیں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرُن نائر کو نظر انداز کیے جانے پر بھی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں صرف ایک بار آؤٹ ہونے والے کرُن نائر نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 389.50 کی اوسط سے 779 رنز اسکور کیے اور 9 میں سے 8 اننگز میں ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرُن نائر کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ذہن میں بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا امکان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ملک کی ٹیم سے کھیلنا چاہتے...
    پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شادباغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا جبکہ اس کا نگران شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق نالے کے پاس فائرنگ سے ذوالجناح کو مار دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے  ہونیوالی فائرنگ سے ذوالجناح لے جانے والا نگران عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان...
    ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی دستاویز کے مطابق کسی بھی آپریٹر کے ذریعے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز رواں سال جون میں ہو گا ۔ سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو کنسلٹنٹ کی سفارشات آئندہ ماہ فروری میں پیش کی جائیں گی ، مارچ میں سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی جس میں سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین ، تجارتی شرائط اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔
    ویب ڈیسک: پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔  ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔  نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی دستیاب ہو گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا    ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو،...
    تہران (آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری 2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا، القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے کی گئی غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا...
    اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نے8 فروری کیلیے اناؤنس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔ رہنما تحریک فیصل...
    ڈیرہ اسماعیل خان ،پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارشد بلوچ کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ پر دہشتگردی کی واردات میںبچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جانے والے 40سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارشد بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا،شہید ہیڈکانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق 40سالہ ہیڈکانسٹیبل ارشد بلوچ ولد شاہجہان سکنہ بستی مہیڑ موٹرسائیکل پر بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہا تھا کہ تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ نزد بنگلہ پرویز خان گنڈہ پور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل ارشد بلوچ...
    تل ابیب  : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔   دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...
    مذاکرات، الزامات، تحفظات، خدشات، مستقبل کیا ہو گا؟ کہانی ختم ہوتی نظر آتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے تیسرے رائونڈ سے قبل بیانات کی ریس شروع ہو گئی۔ خان آگ بجھانے کے بجائے شعلے بھڑکانے پر بضد، جنرل یحییٰ اور شیخ مجیب کا قصہ لے بیٹھے، اسلام آباد میں 26 نومبر کو ’’قتل عام‘‘ کا ذکر چھیڑ دیا۔ قتل عام میں ایک لاش ملی وہ بھی وقت فرار گنڈا پور کے گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ مقصد حکومت کو 31 جنوری تک مصروف رکھنا اور عالمی برادری کو اپنی جانب متوجہ کرنا ٹھہرا، پہلے رائونڈ میں زبانی کلامی چار مطالبات دوسرے رائونڈ میں چار شرائط پیش، مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سینیٹر عرفان صدیقی...
    عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
    لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت میں جائداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
    وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ،...
    منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکپتن میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ کسانوں نے وزیراعلی کو لائیواسٹاک کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر وزیر لائیواسٹاک عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمرز کے خواب کو تعبیر دی۔ انھوں نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27...
    فوٹو: فائل وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...
۱