پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔

نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اجلاس نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت و ملکیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے حکومت کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی اراکین نے مؤقف اختیار کیاکہ پنجاب حکومت تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ قومی معاملات میں پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شریک نہ رکھنے پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین نے کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین پی پی پی سی ای سی اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین پی پی پی سی ای سی اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی وی نیوز پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اجلاس میں اراکین نے نے کہاکہ

پڑھیں:

پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس، پنجاب کے اراکین کے ن لیگ کیخلاف شکایات کے انبار


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پنجاب کےارکان نے ن لیگ کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔

سیکریٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رہیں گی اور اس سلسلے میں صدر آصف زرداری اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے پنجاب اور اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التواء کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فی الفور بلانے کا مطالبہ اور متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس، پنجاب کے اراکین کے ن لیگ کیخلاف شکایات کے انبار
  • پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری،وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر
  • حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کا بڑا مطالبہ مان لیا
  • بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا