سپیکرقانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کے قافلے پر شر پسندوں کا حملہ، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے قافلے کا راستہ روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف کے قافلے پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چوہدری لطیف کے قافلے پر ساز اسمبلی
پڑھیں:
امیر مقام کی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہاراور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔