اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اغوا کی گئی 8 سالہ بچہ کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مغوی بچہ 11سالہ کاشف ولد عبد النظیم کو بحفاظت بازیا ب کرلیا گیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر نے تفتیشی افسر کو بچے کی بازیابی پر CC-III جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت شان کے نام سے کی گئی تاہم مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب گمشدہ/ مغوی بچہ11سالہ کاشف ولد عبدالنظیم کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بچے کی بحفاظت واپسی پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ، تفتیشی افسر و سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھنٹوں میں بازیاب کر کی گئی
پڑھیں:
لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرا ملزم بھی گرفتار
لاہور:پولیس نے امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ، لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد اسے عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا الزام ان کے مخالف گینگ کے سربراہ طیفی بٹ اور ان کے بھائی گوگی بٹ پر تھا۔