ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر بھی عہدے سے فارغ،وجوہات سامنے آ گئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی بر طرفی کی وجہ بنی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سمری بھجوائی تھی۔ نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارتِ داخلہ سمری کابینہ کو ارسال کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف ا ئی اے
پڑھیں:
پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے؛ اسحاق ڈار
سٹی 42 : نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں تیار کی گئی سفارشات کل جہاز میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جن کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا ہوئی، وہ قانون کا سامنا کریں، نو مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دس ہزار ارب ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں ۔