اپر کرم: فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے۔
واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن قائم ہوگیا، بنکرز گرائے جارہے ہیں ،مورچوں کو ختم کیا جائےگا۔
پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی
اسکرین گریبکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں مرنے والے کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے۔