City 42:
2025-04-16@22:45:59 GMT

پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

 ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی دستیاب ہو گی۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

 ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنل، پہلی پرواز لینڈ کر گئی

 اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بنے  ہیں۔

  
 

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فاسٹ ٹریک

پڑھیں:

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، حکومت اور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں. ہم مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، مہنگائی کو لگام ڈال دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کو کراچی سے چمن تک ہائی وے کا تحفہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں دیا، ہر کوئی اس سڑک کو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دیتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اس رقم سے یہ ہائی وے مکمل کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا.میں یہ بھی یقین دلاتا چلوں کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں مزید کوئی ریلیف ملا تو وزیراعظم عوام کا سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں، اور ان شا اللہ آئندہ ملنے والا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کویت کی پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2سال کی توسیع  
  • کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی
  • کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
  • سپریم کورٹ نے 9مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • حضورؐ آخری نبیؐ، شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج: طاہر القادری 
  • کرینہ کپور کی بولڈ اور چونکا دینے والی فلم ’دائرہ‘ میں انٹری
  • 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے ‘ کی عبارت دوبارہ شامل