برطانوی وزیر صحت کو نامناسب تبصرے پر وزارت سے فارغ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لندن: برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے ارکان کے بارے میں نامناسب واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، وزیر صحت نے ایک بوڑھی خاتون کی طرف سے مسئلہ حل کرنے کے مطالبے پر یہ کہا تھا کہ انہیں امید ہے وہ اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ اس کے بعد اینڈریو گیون نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر شرمندہ ہیں اور اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کر لی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔