فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی دستاویز کے مطابق کسی بھی آپریٹر کے ذریعے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز رواں سال جون میں ہو گا ۔
سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو کنسلٹنٹ کی سفارشات آئندہ ماہ فروری میں پیش کی جائیں گی ، مارچ میں سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی جس میں سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین ، تجارتی شرائط اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عوام کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کانٹرز قائم
لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔
زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔
قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا، کراچی کے بعد لاہور میں بھی 24/7کائونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کائونٹرز قائم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔