ایران میں سپریم کورٹ کے باہر2 ججوں کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
تہران (آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے۔ تاحال ججوں کو قتل کیے جانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ عدلیہ نے مرنے والے ججوں کی شناخت آیت اللہ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں سے کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے ججوں کو
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے آئین کے آرٹیکل 191-اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 191-اے کے تحت بینچز کے اختیارات کے معاملے پر 16 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت نے سنا جبکہ موجودہ بینچ کے رکن جسٹس عقیل عباسی ہائی کورٹ میں مذکورہ مقدمے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی ابتدائی سماعت کرنے والے بینچ کے روبرو 20 جنوری کو مذکورہ مقدمہ مقرر کیا جائے۔