لکی مروت ‘ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت میں جائداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے ملٹری آپریشن کے نام پر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جاپور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔ تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 26 جنگجوؤں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں چھتیش گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورام اور منی پور سمیت متعدد ریاستوں میں ہندوستان سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔