شاندار پرفارمنس کے باوجود نظر انداز ہونے پر بھارتی کھلاڑی کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جاری ہونے والے بھارتی اسکواڈ پر فاسٹ بولر محمد سراج کو ڈراپ کیے جانے پر بحث ہو رہی ہے، وہیں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرُن نائر کو نظر انداز کیے جانے پر بھی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔
وجے ہزارے ٹرافی میں صرف ایک بار آؤٹ ہونے والے کرُن نائر نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 389.
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرُن نائر کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ذہن میں بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا امکان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ملک کی ٹیم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو خواب دیکھنا جاری رکھنا ہوگا۔ دماغ میں یہ خیالات اور خواب ہوتے ہیں لیکن یہ محض حوصلہ ہے۔
سلیکشن کمیٹی چیف اجیت اگرکر کا اس متعلق کہنا تھا کہ 15 رکنی اسکواڈ میں سب کو شامل نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس طرح کی کارکردگی کھلاڑی کو نظروں میں لے کر آتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک
ویب ڈیسک:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالرز ہیں، بیرونی ادائیگیوں میں 16 ارب رول اوور یا ری فنانس ہوں گی۔
جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بقایا 10 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب ڈالرز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی۔
نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک ہو سکتی ہے۔