پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔

دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں  ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے

ادھر کوہاٹ میں نصرت خیل کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ میں مفتی فرمان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ  جاں بحق ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف جناح ہاوس لاہور اور عسکری ٹاون تھانے میں جلاؤ گھیراؤ، لڑائی، توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرم؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری؛ سر کی قیمت کتنی مقرر ہوئی؟
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،فتنہ الخوارج کے3دہشتگردگرفتار
  • سوات: سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • نوشہرہ میں دھماکہ افسوسناک اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ ریاض نجفی
  • جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں جے یوآئی(س)کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت4افراد ہلاک
  • ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی کے پی سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پارا چنار کا راستہ کھلوانے میں ناکامی پر تشویش ہے، علامہ سبطین سبزواری
  • عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں