چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی بیج بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات،زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیج بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وڑن کے مطابق زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کسانوں کو معیاری اور رجسٹرڈ بیج فراہم کیے جائیں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ فیلڈ انسپکٹرز کے ذریعے بیج کی کوالٹی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 95 فیصد کسان چھوٹے کاشتکار ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اس سلسلے میں غیر معیاری بیج بنانے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کی شکایات سننے و حل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔