2025-02-07@12:53:08 GMT
تلاش کی گنتی: 38

«سب انسپکٹر اسلم»:

    عابد چوہدری:   مال روڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اسلم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ سب انسپکٹر اسلم تھانہ سبزہ زار آپریشن ونگ میں تعینات تھے اور مال روڈ پر سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ سب انسپکٹر اسلم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  سب انسپکٹر اسلم کی وفات پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔       
      ٭ڈی جی کا سسٹم چلانے والے مہروں کے خلاف گھیرا تنگ، نئے ڈی جی کے لیے بولیاں ٭ انسپکٹر خالد جمالی،انسپکٹر نعیم ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الدین سمیت 9کرپٹ ترین اہلکار ملوث ( خصوصی رپورٹ )2024کے آغاز سے ڈی جی ایس بی سی اے کی کرسی پر براجمان اور سسٹم کا اہم مہرہ سمجھے جانے والے رشید سولنگی کی رخصتی کا پروانہ جاری کردیا گیا،چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی جانب سے 3فروری کو 21 گریڈ کے افسر عبدالرشید سولنگی کی ریٹائرمنت کا باقاعدہ خط جاری کیا گیا تھا۔ رشید سولنگی کی ہیڈ آفس میں الوداعی ملاقاتوں کے دوران ان کی ریٹائرمنٹ کا خط منظر عام پر لایا گیا، گڑھی یاسین سے اسکول ٹیچر سے ڈی جی ایس...
    دھابیجی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد پرھیاڑ کے زیراہتمام ریلی نکالی جارہی ہے
      ٭وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عا صم صدیقی،بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب اضافی وصولیوں میں سرگرم ٭ناظم آباد نمبر 3کے پلاٹ نمبر A 9/2 D26/10 پرناجائز تعمیرات ، بیٹر مافیا کو چھوٹ (جرأت نیوز)سندھ بلڈنگ میں رائج سسٹم کے نافذ کردہ بدعنوان افسران ملکی محصولات کے نقصان کا سبب بنتے نظر آتے ہیں ۔ سسٹم نے کماؤ پوت افسران کو پیدا گیروں کے لیے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا ہے ۔ہائی رائیز بلڈنگ کے نقشے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ کے حوالے کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرلااسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی، بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران ٹالپور کے حوالے ڈسٹرکٹ ساؤتھڈائریکٹر اشفاق کھوکر کو سونپ دیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی عرصہ دراز سے تعینات بلڈنگ انسپکٹر کاشف...
    حیدر آباد کے مختلف تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔گزشتہ روز وکلاء کے احتجاج اور مطالبات منظور کروانے پر ایس ایچ اوز نے احتجاج کیا اور ایک ماہ کی چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔ایس ایچ اوز نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کےلیے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آفس میں دھرنا دیا۔انکا کہنا تھا کہ وکلاء نے اس دوران پولیس افسران سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں، اس سے پولیس کا امیج متاثر ہوا جس کی وجہ سے بطور ایس ایچ او اپنے فرائض کی انجام دہی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ایس ایچ اوز کا مؤقف ہے کہ پولیس کے محکمے...
    مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
    لاہور: مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر...
    لاہور: لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔ وہ اپنے دوست ذکاء کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔   گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور...
     ویب ڈیسک :اسلام آباد پولیس کے ایک انسپکٹر  نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر پتنگ باز کا گھر گرانے اور اسکو سرعام جوتے مار نے کا اعلان کردیا ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس  نے انوکھا   کارنامہ سرانجام دے دیا تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ  کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہ ہوچکی ہے ۔ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ...
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔ خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کیآئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل یقینی بنانے کے عوض بھاری رقومات میں حفاظتی پیکیج لینے کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق بلڈنگ افسران کے تبادلوں پر اورنگزیب نے عمارتوں کی ازسرنو تعمیرات کی حفاظت کی گارنٹی کیلئے اداروں کے نام پر اضافی پیکیج متعارف کرا دیے ہیں۔ گزشتہ دنوں ناظم آباد نمبر 2کے بلاک Cمیں پلاٹ نمبر 9/8پر خلاف ضابطہ بننے والی بالائی منزلوں پر خطیر رقم بٹورنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کی گئی تھی، پھر سے حفاظتی پیکیج کے نام پر خطیر رقم بٹورنے کے بعد بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا دی گئی جو کہ...
    علی ساہی:   آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اُن  کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد کے 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو ویڈیو لنک پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ملتان کے 7، شیخوپورہ کے 3، بہاولپور کے 5، ساہیوال کے 5، گوجرانوالہ کے 3 اور سرگودھا کے 2 انسپکٹرز بھی اس شنوائی میں شامل ہیں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ان انسپکٹرز کی شنوائی...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جن انسپکٹرز جنرل کو فارغ کیا ہے ان میں سے محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ اورٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرزجنرل شامل ہیں۔ انسپکٹرزجنرل کوہٹانے کیلئے کانگریس کو30 روزہ نوٹس کی شرط پوری نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کوہٹانے کیلئے نوٹس دینا ضروری تھا۔یاد رہے کہ صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کردیا۔ وائٹ ہاؤس کا باقاعدہ مکین بنتے ہی ٹرمپ نے اپنے نئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی ایگزیکٹو سمریوں، صدارتی یادداشتوں اورپالیسی ترجیحات سے متعلق درجنوں...
    واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کوبرطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے ہیں جن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
    جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن نساء شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے 17 انسپکٹروں کی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن...
    محرابپور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر قائم ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر ہاشم سولنگی، سپاہی طارق آرائیں اور عبد القیوم پنہور کیخلاف محمد یارودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر اور عملے نے انکی گاڑی روک کر مقدمے کی دھمکی دیکر 50 ہزار رشوت طلب کی اور20ہزار لیکر چھوڑا حالانکہ ا نکی 22 ویلر گاڑی میں پانی کی ایک کمپنی کی موٹریں تھیں ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز، سیکرٹری ایکسائز سے تحقیقات اور ڈرائیور کو تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    سندھ بلڈنگ آقاؤں نے اپنے منظور نظر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کو ڈی جی سندھ بلڈنگ عبدالرشید سولنگی سے زیادہ اختیارات دلوا دیئے ہیں جسکا استمال کرتے ہوئے اورنگزیب علی خان نے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں جاری ناجائز تعمیرات سے خطیر رقم اینٹھ لیاور سسٹم اور بلڈرز مافیا کے تمام معاملات طے کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات شروع کروا کر عدالتی حکم عدولیاں برقرار رکھتے ہوئے پرانی منہدم کی جانے والی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں ناظم آباد نمبر 2 بلاک K پلاٹ نمبر 3/3 اور 1/3 کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اورنگزیب علی خان نے...
    لاہور کے علاقے شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کرنے والے والے ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عدیل  نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول معمولی باتوں پر بے عزتی کرتا تھا،  تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔ ملزم عدیل نے کہا کہ مقتول کو اسی کے پستول سے قتل کیا۔ ملزم عدیل کو ڈولفن پولیس حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی پر انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کو قتل کیا۔ملزم نے انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا۔قتل کرنے والے نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    لاہور: شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نےکمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں گرفتار سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش کمسن بچوں کو حراست میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے کہا کہ بچوں کو غیر قانونی حراست میں...
    نیب کے طاقتور افسر کی سرپرستی کے باعث بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب عدالتی حکم عدولیوں پر بھی تل گیا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب نے اپنے اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی لاقانونیت سے ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب کے ایک افسر کی سرپرستی کے باعث اورنگ زیب کو ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے بھی کوئی خطرہ محسوس نہیں ہو رہا۔ اور اورنگ زیب ناجائز وصولیوں کے بعد ہر قسم کی تعمیرات کو تحفظ دے رہے ہیں۔ جرأت کے سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے بلاک A میں بھی خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کردیے ہیں ۔پلاٹ نمبر4/16اور...
    کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے  ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا۔ گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔  کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری...
    کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ ہونے کا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے  ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا، گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا، جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں یونان کشی حادثہ کے ملزمان کی گرفتاری اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور انسانی سمگلروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دئیے گئے۔ بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے ایف آئی اے کو ماتحت افسران و ملازمین کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کو حتمی...
     لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔لاہور سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم سب انسپکٹر حسین زبیر ایس ایچ او سرور روڈ تعینات، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔سب انسپکٹر محمد ذکاء ایس ایچ او گجر پورہ تعینات، ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم، سب انسپکٹر شہزاد نعیم ایس ایچ او شادمان تعینات، سب انسپکٹر فہد علی انچارج چوکی اکرم پارک تعینات، ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آرایف رپورٹ کا حکم،...
    عابد چوہدری:  لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔  ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال  ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا...
    کراچی کے ضلع وسطی، خصوصاً ناظم آباد میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث علاقے کا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ رہائشی پلاٹس کو بھاری رشوت کے عوض کمرشل یونٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسران، خاص طور پر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان، ان غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے مقامی بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی ہے ۔ناظم آباد کے مختلف...
    چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے کہا ہے کہ اسپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوئلہ کان سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور اب تک کوئلہ کان سے 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کان سے ایک لاش نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری یاد رہے کہ کان میں گیس بھرنے سے 9 جنوری کی شب دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی تھی اور کان میں کام کرنے والے 12 کانکن پھنس گئے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ عبدالغنی نے بتایا کہ ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔
    ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے پر متعلقہ کول مائن کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے وزیر معدنیات بلوچستان شعیب نوشیروانی نے...
    وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...
    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، جاوید عالم اوڈھو اور عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    بلوچستان کے علاقے سنجدی میں   کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے۔بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔حادثے کے بعد فوری طور...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں،...
۱