Jang News:
2025-02-05@16:49:41 GMT

حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست

حیدر آباد کے مختلف تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔

گزشتہ روز وکلاء کے احتجاج اور مطالبات منظور کروانے پر ایس ایچ اوز نے احتجاج کیا اور ایک ماہ کی چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔

ایس ایچ اوز نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کےلیے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آفس میں دھرنا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ وکلاء نے اس دوران پولیس افسران سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں، اس سے پولیس کا امیج متاثر ہوا جس کی وجہ سے بطور ایس ایچ او اپنے فرائض کی انجام دہی میں دشواری ہو رہی ہے۔

ایس ایچ اوز کا مؤقف ہے کہ پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، جرائم پیشہ عناصر طعنہ زن ہیں، پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے۔

چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹر جنید عباس، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان، انسپکٹر طاہر حسین مغل اور انسپکٹر محمد فہیم فتح شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاء نے ساتھی وکیل پر مقدمہ درج کیے جانے پر ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور 13 گھنٹے طویل دھرنا دیا۔

وکلاء احتجاج کے دوران سرکاری گاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوئے تھے جبکہ ایس ایس پی کے تبادلے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایس ایچ اوز چھٹی کی

پڑھیں:

پشاور، محفل موسیقی میں پولیس کا چھاپا، خواجہ سراؤں کا احتجاج

فوٹو: جیو اسکرین گریب

پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپا مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کامعاملہ ،پولیس ٹیم ہی ملوث،چونکا دینے والے انکشافات
  • سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی
  • پشاور، محفل موسیقی میں پولیس کا چھاپہ، خواجہ سراؤں کا احتجاج
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد کے شہری مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  • پشاور، محفل موسیقی میں پولیس کا چھاپا، خواجہ سراؤں کا احتجاج
  • محرابپور،پیرآف رانی پور کے بنگلے میں چوری،مرید سراپا احتجاج
  • پتنگ بازی کو روکنے پر ناکامی ؛ اسلام آباد پولیس انسپکٹر دھمکیوں پر اترآیا