لاہور کے علاقے شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کرنے والے والے ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عدیل  نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول معمولی باتوں پر بے عزتی کرتا تھا،  تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔

ملزم عدیل نے کہا کہ مقتول کو اسی کے پستول سے قتل کیا۔

ملزم عدیل کو ڈولفن پولیس حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ںے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے، تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور پولیس ایک خاندان ہے، مقدمہ کی مکمل پیروی، خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے، شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم عدیل کہا کہ

پڑھیں:

پولیس والے میرے بھائی کو گھرسے غیر قانونی اٹھاکرلے گئے ‘ شیخ محمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 2 سے پولیس موبائل کے ذریعے عدیل شیخ نامی شہری کے مبینہ اغوا کے کیس میں ورثا نے گلستان جوہر تھانے میں درخواست دے دی۔مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ عدیل شیخ کو گھر سے اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے کہا ’’میرے بھائی کو 13 جنوری کو اس کے گھر سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا، سادہ لباس اہلکار 2 پولیس موبائل اور ایک سفید کار میں آئے تھے، دونوں پولیس موبائل بغیر نمبر پلیٹ کی تھی، موبائل پر کسی تھانے کا نام درج نہیں تھا۔‘‘درخواست گزار کے مطابق غیر قانونی چھاپا مارنے والے افراد ان کے بھائی کو نامعلوم مقام پر لے گئے، بھائی میں اور میری فیملی کسی غیر قانونی کام میں شامل نہیں رہے۔گلستان جوہر پولیس نے اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ شیخ محمد علی نے اپنے بھائی عدیل شیخ کے مبینہ اغوا کے حوالے سے درخواست کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں پولیس انسپکٹر منہ بولے بیٹے کے ہاتھوں اپنے ہی پستول سے قتل
  • لاہور: منہ بولے بیٹے نے انسپکٹر کو انہی کے پستول سے قتل کر دیا
  • لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر قتل، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: بچوں سے مبینہ زیادتی کا کیس، گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • پولیس والے میرے بھائی کو گھرسے غیر قانونی اٹھاکرلے گئے ‘ شیخ محمد
  • کمسن بچوں سے زیادتی، اغوا کیس میں گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
  • لاہور میں قومی ایئرلائن کے طیارے کی غلط لینڈنگ کا واقعہ، ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں
  • پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا