خیبر پختونخوا پولیس کو 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس ملے گا، آئی جی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے پی کے ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کو یونیفارم الاﺅنس کی مد میں 700 روپے ماہانا کی ادائیگی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کیلئے یونیفارم الاؤنس کی منظوری دے دی۔
آئی جی نے کہا کہ پولیس دربار میں اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں، صوبائی حکومت نے میری سفارشات پر یونیفارم الاﺅنس کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک افسران کو تنخواہ کے ساتھ یونیفارم الاؤنس دیا جائے گا، صوبائی حکومت نے پولیس یونیفارم الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کو کیش لیس کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ اس اقدام سے معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی، اور خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا کیش لیس صوبہ بننے کی راہ پر گامزن ہوگا۔
اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں باقاعدہ شامل ہوجائے گا۔