امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جن انسپکٹرز جنرل کو فارغ کیا ہے ان میں سے محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ اورٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرزجنرل شامل ہیں۔
انسپکٹرزجنرل کوہٹانے کیلئے کانگریس کو30 روزہ نوٹس کی شرط پوری نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کوہٹانے کیلئے نوٹس دینا ضروری تھا۔یاد رہے کہ صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کردیا۔
وائٹ ہاؤس کا باقاعدہ مکین بنتے ہی ٹرمپ نے اپنے نئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی ایگزیکٹو سمریوں، صدارتی یادداشتوں اورپالیسی ترجیحات سے متعلق درجنوں حکمناموں پر دستخط کئے ہیں۔
سوڈان ، سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ ، 70 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹرمپ کو پہلا جھٹکا: شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنیکا صدارتی حکمنامہ معطل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔
جج نے دوران سماعت انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔
جج کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔
جج کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دیدیا گیا، مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14روز کیلئے التوا میں ڈال دیا گیا۔