لاہور:

فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں پولیس اہلکاروں کے رہائشی کمروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او امتیاز احمد کی الماری سے 1250 گرام افیون کا پیکٹ ملا جبکہ سب انسپکٹر طیب کے ٹرنک سے 1000 گرام چرس اور 1250 گرام افیون برآمد ہوئی۔ پولیس کانسٹیبل شاہد شوکت کے ٹرنک سے 1250 گرام چرس جبکہ ڈرائیور اختر کے بیگ سے 1600 گرام افیون ملی۔

ایف آئی آر کے مطابق مجموعی طور پر ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور اہلکاروں سے 2250 گرام چرس اور 4100 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ملزمان امتیاز، سب انسپکٹر طیب اور کانسٹیبل شاہد شوکت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور منشیات فروخت کرنے کی نیت سے اپنے پاس رکھیں جو سنگین جرم ہے۔  

ایف آئی آر میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ تھانہ سمن آباد پولیس نے دو نامعلوم اشخاص سے منشیات برآمد کی تھی لیکن بعد میں ان دونوں ملزمان سے برآمد شدہ منشیات خود رکھ کر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے فیکٹری ایریا پولیس نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے، واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور قصوروار ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرام افیون سب انسپکٹر ایس ایچ او

پڑھیں:

منشیات ہارمونیم میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی:

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔

چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتداہی قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار فرار
  • منشیات ہارمونیم میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے قبضے سے 8 کلو منشیات برآمد
  • کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ