کراچی؛ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں سب انسپکٹر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا۔
گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا موبائل ایک گھنٹے میں برآمد کرلیا
لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا موبائل فون ایک گھنٹے میں برآمد کر کے اُن کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ پولیس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون انجینئر ایما کا ریس کورس کے علاقے سے گم ہونے والا موبائل برآمد کیا۔
خاتون کا موبائل کسی نے اٹھا لیا تھا جس کے بعد انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تو ایس پی سول لائنز نے ڈی ایس پی مزنگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کی اور ایک گھنٹے کے اندر موبائل فون برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی خاتون نے بتایا تھا کہ اس کا قیمتی موبائل گرگیا جس کو کسی نامعلوم نے اٹھایا اور وہ واپس کرنے سے انکار تھا۔
ڈی ایس پی مزنگ عرفان اکبر بٹ اور ان کی ٹیم نے موبائل فون ریکور کر کے فرانسیسی خاتون کے حوالے کیا۔ ایما نامی خاتون کا موبائل فون ٹریکر کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندر تلاش کر کے خاتون کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایما نامی فرانسیسی خاتون پنجاب سمال انڈسٹریز میں بطور معاون اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ مزنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل فون ٹریک کر کے خاتون کے سپرد کر دیا۔
خاتون نے موبائل برآمد کر کے حوالے کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے کہا کہ بین الاقوامی افراد کہ کام کی جگہ پر تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، غیر ملکی ماہرانہ افراد کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔