لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔
انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تلخ کلامی پر
پڑھیں:
حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ڈی ایس پی حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبد الرزاق پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرزاق پٹھان تھانہ حالی روڈ کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم عبد الرزاق پٹھان نے 16 اپریل 2022 کے روز اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کاشف یوسفزئی اور اس کے بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں کاشف کا بھائی عماد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔