لاہور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
عابد چوہدری: لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور سب انسپکٹر شہزاد نعیم کو ایس ایچ او شادمان تعینات کیا گیا ہے
سب انسپکٹر فہد علی کو انچارج چوکی اکرم پارک تعینات کیا گیا،ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آر ایف رپورٹ کا حکم دیا گیا،سب انسپکٹر بلال احمد کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر عمران مصور کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر خضر حیات کو ایس ایچ او غالب مارکیٹ تعینات کیا گیا، لیڈی سب انسپکٹر حاجن آسیہ کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر اسد بشیر کو ایس ایچ او ہڈیارہ تعینات کیا گیا، سب انسپکٹر دلاور علی کو ایس ایچ او گڑھی شاہو تعینات کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹر توصیف احمد کو جنرل ڈیوٹی تھانہ سول لائنز تعینات کیا گیا، اور سب انسپکٹر عزیر ارشد کو ایس ایچ او ہیئر تعینات کیا گیا، انچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر عامر رفیع کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم دیا گیا، سب انسپکٹر محمد یاسین کو انچارج چوکی راجہ مارکیٹ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او پرانی انارکلی انسپکٹر رضا ذاکر کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر واجد علی کو ایس ایچ او پرانی انارکلی تعینات کیا گیا ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تعینات کیا گیا کو پولیس لائنز سب انسپکٹر دیا گیا کا حکم
پڑھیں:
لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم 3 سمندری سے درخانہ، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔