City 42:
2025-02-22@05:04:29 GMT

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کیلئے خوشخبری 

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

سٹی 42 : پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیزاورانسپکٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے جلدپروموشن بورڈ منعقد کرنےکا حکم دے دیا ، ڈی ایس پی سے ایس پی اور انسپکٹرسے ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔ 

24 ڈی ایس پیز اور 260انسپکٹرز کی اگلےعہدوں پرترقیوں کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں، اس کے علاوہ 1998کے 24 پروبیشرز انسپکٹرز کو ایس پی کےعہدے پر ترقی  دینے کیلئے کریمنل ریکارڈ و دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ 260 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دینے کیلئے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ 

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

انسپکٹرزکیخلا ف شوکاز نوٹس، چارج شیٹ ،ایف آئی آر،اینٹی کرپشن کیس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ڈی ایس پیزمحمدنواز،اصغرعلی،سلیم حیدرشاہ ،فرخ جاوید کا کریمنل ریکارڈطلب کیاگیا، اس کے علاوہ عمران شریف ٹیپو، احسان الہٰی، فاروق احمد، رضوان یوسف، زکریایوسف، محمد عثمان ، معظم علی سمیت دیگر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

انسپکٹرزمیں عامرمشتاق ،عرفان عالم،خرم گل،ساجد نذیر ، آصف اقبال، عدنان مظفر، اسد بخاری،علی ندیم جعفری، منیر احمد خان، مدثر اللہ خان، آصف عطا، سید علی اجود، نصراللہ چھٹہ، مجاہد حسین،نبی بخش بٹ، عرفان اسلم ، محبوب اقبال، محمد علی بٹ، ریخان انور اور محمد اختر و دیگر کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: طلب کیا گیا ڈی ایس پی طلب کی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

 پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں،چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹیم کی حمایت یا مفتی قوی سے شادی کا معاملہ ، راکھی ساونت کو پولیس نے کیوں طلب کیا ؟
  • خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
  • مفتی قوی سے شادی یا پاکستانی ٹیم کی حمایت؛ راکھی ساونت کو پولیس نے کیوں طلب کیا ؟
  • ارکان اسمبلی حلقے کے مسائل حل کریں ‘وزیراعظم کی ہدایت
  • علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈز توڑ دیے
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
  • عظمیٰ بخاری کا محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل
  • لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار