لاہور:

لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔ وہ اپنے دوست ذکاء کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔  

گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور ان کے دوست ذکاء موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ شدید زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی بشارت علی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر مراتب علی دوست کے ہمراہ شیخوپورہ جارہے تھے، نامعلوم دو گاڑیوں میں سوار 7 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے مراتب علی اور اسکا دوست ذکا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر مراتب علی

پڑھیں:

شہرقائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مختلف اسپتالوں  میں طبی امداد دی گئی۔
 

ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر اخلاق نے بتایا کہ ملیر سٹی میں امام بارگاہ کے قریب کھوکھراپار میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ طالب حیدر  کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او لانڈھی نے بتایا کہ لانڈھی نمبر ایک جوبلی اسنیک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ شیراز سے ہوئی۔

ایس ایچ او سچل نے بتایا کہ عباس ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 65 سالہ محمد حسن سے ہوئی۔

پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ محمد قاسم جاں بحق
  • کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
  • کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق
  • شہرقائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی
  • پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
  • ڈی آئی خان، لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق