ایس ایس پی کی انسپکٹرز پرترقی پانے والے افسران کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں، اللہ آپ تمام کو مزید ترقی عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات
پنجاب کے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ اٹک سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی نیلامی ایک سے ڈیرھ ماہ میں ہوجائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میانوالی اور دیارئے ستلج کے علاقوں میں بھی سونے کے ذخائرے موجود ہیں جبکہ چینوٹ سے ملنے والے لوہے سے جلد پنجاب میں اسٹیل ملز قائم کی جائے گی۔
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق سب کام ہورہے ہیں، اٹک سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی نیلامی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے
انہوں نے بتایا کہ محکمہ معدنیات پنجاب کی طرف سے بھی کام مکمل ہوچکا ہے، 9 بلاکس بنائے گئے ہیں جس میں ایک سے 2 بلاکس کی ایک یا ڈیرھ ماہ میں نیلامی کردی جائے گی، حکومت کو جہاں سے سونے کے ذخائر ملے ہیں وہاں سونا پہاڑ کی تہہ میں نہیں بلکہ ریت میں شامل ہے۔
شیر علی گورچانی نے کہاکہ میانوالی اور دریائے ستلج کے علاقے میں بھی سونے کے ذخائر ملنے کے شواہد ملے ہیں، ان علاقوں میں ذخائر کے حوالے سے مکمل اسٹڈی کی جارہی ہے، میانوالی میں ہمیں اطلاع میں ملی تھی کے کچھ مقامی لوگ وہاں سے سونا نکال رہے ہیں، جس کے بعد وہاں پر بھی دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔
’پی ٹی آئی دور میں توجہ نہیں دی گئی‘ان کا کہنا تھا کہ میانوالی اور دریائے ستلج کے مقام پر جو سونے کے ذخائر ملنے کے شواہد ملے ہیں اسے صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے مزید بتایا کہ چینوٹ سے ملنے والے ذخائر کے حوالے سے حتمی رپورٹ ایک سے 2 ماہ میں آجائے گئی، پی ٹی آئی دور میں اس پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کمپنیوں نے وہاں پر کام نہیں کیا، چینوٹ میں لوہے کے ذخائر موجود ہیں، اس معاملے کو بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، چینوٹ سے ملنے والے لوہے سے جلد پنجاب میں ایک بڑی اسٹیل ملز لگائی جائے گی۔
اٹک میں جہاں سے سونے کے ذخائر ملے ہیں وہاں پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے؟ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر شیر علی گورچانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق اٹک میں جس مقام سے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں وہاں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، کچھ جگہوں پر اطلاع ملی تھی کہ وہاں سے سونا چوری کیا جارہا ہے، ان کے خلاف مقدمات بھی بنائے جارہے ہیں، ان ذخائر کو محفوظ بنانا حکومت کا کام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج
خیبرپختونخوا حکومت نے سونے کے ذخائر کے ساتھ کیا کیا؟وی نیوز سے بات کرتے ہوئے شیر علی گورچانی نے بتایا کہ اٹک سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی بنیاد خیبرپختونخوا سے ہے لیکن خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنے صوبے سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی سستے داموں نیلامی کردی ہے جو تقریباً 4 سے 5 ارب روپے بنتی ہے۔
شیر علی گورچانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ذخائر زیادہ قیمت میں نیلام ہوسکتے تھے مگر وہاں کی صوبائی حکومت نے جلد بازی میں نیلامی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے، یہ پاکستان کے اثاثے ہیں جن کو اونے پونے بیچا جارہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اٹک اسٹیل ملز پنجاب پی ٹی آئی جلد چنیوٹ ستلج سونا سونے کے ذخائر لوہا میانوالی نیلامی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف