عابد چوہدری:   مال روڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اسلم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

سب انسپکٹر اسلم تھانہ سبزہ زار آپریشن ونگ میں تعینات تھے اور مال روڈ پر سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔

سب انسپکٹر اسلم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گئے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

 سب انسپکٹر اسلم کی وفات پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر اسلم

پڑھیں:

ہسپتال میں نرس نے بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے ایک اسپتال میں نرس نے 7 سالہ بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے اسے ایلفی سے جوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاویری میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کو چہرے پر زخم ہونے کی وجہ سے لایا گیا تھا۔اسپتال میں موجود جیوتی نامی نرس نے بچے کے چہرے کے زخم کو ٹانکے سے جوڑنے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا۔

نرس نے اپنے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے چہرے پر نشان نہ آئے اس لیے اس نے ایلفی کا استعمال کیا تاہم نرس کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے کے والدین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسپتال انتظامیہ نے نرس کو میڈیکل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینے کے بجائے اسے دوسرے اسپتال ٹرانسفر کردیا تاہم جب معاملہ حکومت کے علم میں آیا تو نرس کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ: ریسکیو 1122نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود قبر سے نکال لی
  • ہسپتال میں نرس نے بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا
  • عاطف اسلم کی آواز میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری
  • چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری، عاطف اسلم کی تعریفیں
  • کراچی: پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل
  • جیکب آباد کے 7 گھوسٹ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند
  • کووڈ 19 ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق
  • اڈیالہ جیل سے عمران خان کی صحت سے متعلق نہایت تشویشناک خبر آ گئی
  • کیا ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کا گانا آ رہا ہے؟ دبئی کی ملاقات نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا!