ترقیوں سےمحروم انسپکٹرزکیلئےآئی جی پنجاب کاایک اوراحسن اقدام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
علی ساہی: آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اُن کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد کے 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو ویڈیو لنک پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملتان کے 7، شیخوپورہ کے 3، بہاولپور کے 5، ساہیوال کے 5، گوجرانوالہ کے 3 اور سرگودھا کے 2 انسپکٹرز بھی اس شنوائی میں شامل ہیں۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ان انسپکٹرز کی شنوائی کے بعد ترقیوں کے بارے میں مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شنوائی کے
پڑھیں:
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
کوئٹہ میں منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر 15 سالہ لڑکی حرا کو سگے باپ اور ماموں نے قتل کردیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سے فائرنگ کروا کر قتل کروایا۔ پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکا شفٹ ہو گیا تھا چند روز قبل کوئٹہ آیا تھا۔
پولیس کے مطابق باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ مل کر بیٹی حرا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم اپنی بیٹی حرا کو بہانے سے گھر کے باہر لے گیا اور خود گھر کے اندر آیا، اس دوران ماموں نے فائرنگ کرکے حرا کو قتل کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 سالہ امریکا ٹک ٹاک حرا کوئٹہ کوئٹہ پولیس