سندھ بلڈنگ ، کھوڑو سسٹم میں بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب کی اجارہ داری قائم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
عہدے سے برطرفی کے باوجود بھی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی میں ملوث
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر 2C 9/5اور2D 3/11پر بغیر نقشے کے تعمیرات
ڈی جی اسحق کھوڑو سے غیر قانونی تعمیرات پر رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں بھی عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی پوزیشن مستحکم ہے ۔تبادلہ بھی قانونی دھندوں کو روک نہیں سکا۔ موصوف نے تحقیقاتی اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ناظم آباد میں تعمیرات شروع کر وا رکھی ہیں ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو ٹھیکیدار نے بتایا کہ جاری تعمیرات کی منظوری اورنگزیب علی خان سے حاصل کر رکھی ہے۔ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر 2C 9/5 اور 2D 3/11 پر بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات اورنگزیب علی خان کی نگرانی میں جاری ہیں۔ جاری تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ: صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔
ہائیکورٹ میں صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا
وکیل نے کہا کہ اگر حکومتی سربراہ یا ادارے کے سربراہ کے خلاف بات کرنے پر مقدمات بننے لگے تو ایف آئی اے ہر شخص کے خلاف مقدمہ بنا دے گی۔
عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔