2025-02-06@09:22:54 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«زخمی پولیس اہلکاروں کو»:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات...
کراچی: عیدگاہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبلز بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم خان ، اخلاق اور بشیر کے نام سے کی گئی ہے جن کے قبضے سے پولیس نے جعلی پولیس کارڈز ، کیپ ، بیلٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، گرفتار جعلی پولیس اہلکار ملزمان عیدگاہ اور اطراف کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرتے تھے۔ عیدگاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزمان کو روکا تو انہوں نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس نے انہیں تھانے منتقل کیا اور تفتیش کے دوران...
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان اپر میں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ لدھا کی حدود میں واقع علاقہ سپنہ میلہ زنگڑہ سے محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او ارشد خان نے بتایا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی حکمت یار، اسحاق اور اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ رغزئی میں تعینات تھے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مغوی...
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف سی کے مغوی تین اہلکاروں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ خیبرپختوںخوا پولیس نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقے چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی چنی مچن سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے حوالے سے پولسی نے بتایا کہ علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چنی مچن میں لاپتا ہونے والے تینوں...
کرم؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ اپرکرم کے علاقہ بوشہرہ میں موجود...
کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
کراچی: اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 26 جنوری 2025 کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نور رحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور موبائل...
آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
سوات میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اسلام پور میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل حمید نے آپسی ناچاکی پر اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
— فائل فوٹو ٹانک کے علاقہ گرہ شادہ میں ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔ملزمان گھر کو آگ لگانے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اہلکار جلد از جلد بازیاب ہو جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔
علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیںفراہم کیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لیڈز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور...
—فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کر دیا۔ بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، گوادر، حب اور لسبیلہ کے لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت نے اے ایر یا میں شامل ہونے والے کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور گوادر کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب میں لیویز کو پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ صوبے کے چار اضلاع میں لیویز فورس کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے اہلکاروں میں انسپکٹر، محرر، رسالدار،...
انوشہ جعفری: پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے اے ایس آئی ذیشان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد حمید کو معطل کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور افسران نے فوری کارروائی کی۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...