جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں۔

کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔

پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف ستھرا اور پیشہ ورانہ ظاہری شکل برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس طلبا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ بطور معاشرے کے فرد اور مستقبل کے پولیس افسران دونوں کے طور پر، ایک اچھی صاف ستھری ظاہری شکل و صورت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میک اپ

پڑھیں:

جسقم احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او زخمی


دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف کراچی میں قوم پرست جماعت جسقم نے احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران شارع فیصل پر گورا قبرستان کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق جسقم ریلی کے شرکاء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او صدر عمران زیدی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستہ دینے کےلیے ریلی کو روکا تو مظاہرین نے حملہ کردیا۔

ریلی کے شرکاء بعد ازاں شارع فیصل سے گزر کر کراچی پریس کلب پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جسقم کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج
  • لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدی کیلئے خصوصی دعوت کا انکشاف
  • سزائے موت کے مجرم کے اعزاز میں دعوت پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • جسقم احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او زخمی
  •  پولیس اہلکاروں کا سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت کا انتظام، مقدمہ درج
  • پاک افغان فورسز کے مابین شروع ہونیوالی کشیدگی برقرار ،طورخم سرحد بند
  • پاک افغان فورسز کے درمیان شروع ہونیوالی کشیدگی برقرار،طورخم سرحد بند,سکیورٹی مزید سخت
  • پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار، طورخم سرحد بند
  • ایف آئی اے نوجوان کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟