خواتین پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیںفراہم کیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لیڈز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گی۔کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس طرح کے اقدامات سے اس مشن کو تقویت ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں پولیس ا
پڑھیں:
کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور17 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثہ ڈیفینس موڑ کے قریب پک اپ وین اور کار میں تصادم سے ہوا، جس میں 18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں شامل وین ڈرائیور 25 سالہ حماد دوران علاج دم توڑ گیا،
پولیس کے مطابق 17زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو لائنز ایریا سے کورنگی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےجارہے تھے، زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ مکمنہ طور پر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے کار اور پک اپ وین کو تحویل میں لے کر فرار کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔