کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ سول لائنز میں ادا کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار نے شہر میں ایک ہاؤسنگ اسکیم میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اپنی ڈیوٹی مکمل کی تھی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
باغ آزاد کشمیر: پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
---فائل فوٹوآزاد کشمیر کے شہر باغ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔