رانا ثناء پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ سے بری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا ثناء
پڑھیں:
خضدار : گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا. دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا. دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔