سٹی42:   ڈی آئی جی سکھر نے  خیرپور میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی، ہیڈ محرر اور 18 پولیس کانسٹیبلز جبکہ گھوٹکی  میں  14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن غلام محمد بوزدار، ایس ایچ او ببرلوئی ہادی بخش، اے ایس آئی منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق سماجی برائیوں میں ملوث 15 تھانوں کے 18 اہلکاروں کو بھی معطل کر کے ریجن میں کلوز کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سکھر رینج میں کسی صورت میں کرپشن، سماجی برائیوں، غفلت اور بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب گھوٹکی میں بھی ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان اہلکاروں پر ڈیوٹی میں مبینہ رشوت لینے اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ معطل ہونے والوں میں سانول کنبھڑو، امداد ساوند، الطاف نیاز چنہ، دیدار بھٹو، نوید کولاچی، شاہنواز سیلرو، شاہد کلوڑو اور دیگر شامل ہیں۔

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

ڈی آئی جی سکھر نے ان اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد فوری طور پر ڈی آئی جی آفس رپورٹ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے محکمہ پولیس میں صفائی اور محنتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، اور کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 اہلکاروں کو معطل کر سماجی برائیوں ڈی آئی جی سکھر میں ملوث ایس ایچ کر دیا

پڑھیں:

کنزویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب

کنزویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب

متعلقہ مضامین

  • کنزویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب
  • کراچی، مصطفیٰ عامر کی میت ایدھی سردخانے منتقل، ایس ایچ او دریجی معطل
  • ایس ایچ اوز، 3 اے ایس آئی سمیت 18 پولیس کانسٹیبل معطل
  • کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • کرم میں کانوائے پر حملہ میں ملوث 10 دہشتگرد گرفتار
  • ڈی آئی جی سکھر کی ہدایت پر پولیس اور رینجرزکا کچے میں مشترکہ آپریشن
  • ڈیرہ اسماعیل خان، کرم میں کانوائے پر حملے کے دہشت گرد گرفتار
  • کرم میں قافلوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کا وفاق کیخلاف احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ