Daily Mumtaz:
2025-04-12@23:18:15 GMT

کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔

اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ
نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں، دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس موبائل پر

پڑھیں:

لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع لوئر دیر میں کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی، صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نےلوئر دیر میں انتہائی مطلوب خارجی سمیت 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • نریندرمودی کے دورے سے قبل حفاظی انتظامات مزید سخت
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
  • باغ آزاد کشمیر: پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • آزاد کشمیر، پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3 جوان شہید
  • کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
  • کوئٹہ: نیو سریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید