Express News:
2025-03-03@09:23:58 GMT

لاہور: انجان شخص کو لفٹ دینا پولیس اہلکار کی جان لے گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل

اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں گرڈ سٹیشن پر کی گئی۔ 

ذرائع نے کہا کہ شہری کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیاگیا، مقتول طویل عرصہ سے روپوش تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی کے باپ اور بھائیوں نے قتل کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پولیس اہلکار کو گاڑی سے روندنے کی سی سی ٹی وی  فوٹیج سامنے آگئی
  • لاہور : فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • لاہور میں پاکستان ریلوے کا سیکشن کنٹرولر قتل
  • اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل
  • لاہور پولیس کی کارروائی؛ شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد
  • سوات: سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار