کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس ایس پی سینٹرل پولیس اہلکاروں پھل فروش کو
پڑھیں:
گرفتاری کے ڈر سے چھوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون جاں بحق
کراچی میں منشیات فروش اور منشیات کی عادی مبینہ ملزمہ نے چھاپے کے دوران گرفتاری کے ڈر سے چوتھے فلور سے نیچے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں گرفتاری کے ڈر سے رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے خاتون چھلانگ لگاکر زخمی ہوگئی جوکہ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی، خاتون اپنے فلیٹ میں لوگوں کو نشہ کرنے کی سہولت بھی دیتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب رہائشی عمارت سے عبید نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے لیڈیز سرچر کے ہمراہ فلیٹ پر چھاپا مارا تو خاتون نے دروازہ کھولنے کے بجائے نیچے چھلانگ لگادی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے آئس اور منشیات پینے کے لیے استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔خاتون کے چوتھے فلور سے چھلانگ لگانے سے پہلے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کی ہے جس میں خاتون کو اپنے فلیٹ کی گیلری میں لٹکتا دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے خاتون اپنی گیلری میں واپس جاتی ہے، پولیس اہلکار خاتون سے فلیٹ کا دروازہ کھولنے کا کہہ رہے ہیں۔