2025-03-16@23:43:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«پھل فروش کو»:

    کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی  سینٹرل نے  پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ترین سمارٹ لیپیڈری آلات کا تعارف کارکردگی میں اضافہ کرے گا قیمتی پتھروں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور صنعت کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھائے گا قیمتی پتھروں کی آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ معمور خان نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جواہرات پاکستان کی ایک قیمتی برآمدی شے ہیں ملک قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن پرانے آلات، جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی اور معیاری کاری کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اچھی کمائی سے محروم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے مقامی اور بین الاقوامی...
    مائیکرو بایوم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک نارنجی کھانے سے انسان کے ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کی قیادت ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک انسٹرکٹر اور میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ایک معالج ڈاکٹر راج مہتا نے کی۔ اس تحقیق میں پتہ چلا کہ لیموں آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے جو موڈ پر اثرانداز ہونے والے دماغ کے دو کیمیکلز کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، سیرٹونن اور ڈوپامائن۔ محققین نے 100,000 سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کو دیکھا جنہوں نے اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس تحقیق میں صرف رس بھرے پھل جیسے لیموں...
    اسلام آباد: چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے، 3 اعشاریہ 90 ملین ڈالر کے کھٹے پھل متحدہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیر ایک قدرتی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو سردیوں میں جسم کو طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ کبھی کبھی ہم بہت بڑی مشکل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں اگر ہمیں درست معلومات ہوں۔ ہم میں سے اکثر لوگ، نوجوان بچے، اور خواتین پٹھوں اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہہ سے ایک صحتمند خوبصورت زندگی کی جگہہ بیزار کن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں- جبکہ آجکل سردیوں کے موسم میں یہ چھوٹا سا پھل یعنی ’بیر‘ بہت عام ٹھیلوں اور دکانوں پر بکتا نظر آتا ہے ، یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر غزائیت اور طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔ جسمانی...
۱