اسلام آباد:

چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے، 3 اعشاریہ 90 ملین ڈالر کے کھٹے پھل متحدہ عرب امارات بھیجے گئے، 3 اعشاریہ 30 ملین ڈالر کے کھٹے پھل انڈونیشیا بھیجے گئے۔

اسی طرح مزید بتایا گیا کہ برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈ، پرتگال، سنگاپور اور بیلجیم سمیت 25 ممالک نے کھٹے پھل پاکستان سے درآمد کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر کے بھیجے گئے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر

— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیرِاعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے، گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار میں 5.6 شدت کا زلزلہ
  • مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • پاکستان ڈیڑھ لاکھ ہنر مند بیلا روس بھیجے گا، دفاع، زراعت، تجارتی تعاون پر اتفاق
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
  • برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد