علی امین گنڈاپور کا زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔
دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زیر تربیت اہلکاروں علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستانسے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔