2025-02-24@09:59:08 GMT
تلاش کی گنتی: 95
«ریکارڈ اپنے نام»:
کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پہلے ہی اوور میں 5 وائیڈ گیندیں پھینک کر شامی کو اپنا پہلا اوور مکمل کرنے میں 11 گیندیں لگیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھارتی بولر کے سب سے طویل اوور کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھارت کو 180 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی میچ کے پہلے...
کراچی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران حاصل کیا۔ ورات کوہلی نے سب سے زیادہ کیچز تھامنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، 36 بھارتی کرکٹر نے اپنے 299 ویں ون ڈے میچ میں 158 کیچز مکمل کرتے ہوئے محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ سنگ میل دبئی میں کھیلے گئے میچ کے 47 ویں اوور میں عبور ہوا جب پاکستان کے نسیم شاہ نے کلدیپ یادیو کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور لانگ آن پر کھڑے کوہلی نے ایک شاندار کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔...
کراچی: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔ مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے...
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔ بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔ اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچ کی 287 اننگز میں 14 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔ اسی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 اننگز میں 14 ہزار او ڈی آئی رنز بنائے تھے اس کے علاوہ فہرست میں سری لنکا کے...
چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بابر اعظم اگرچہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے سعید انور کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 1 ہزار رنز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سعید انوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے اتوار کو ہونے والے میچ میں ہرشت رانا کی گیند کو باؤنڈری پار کروا کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز 24ویں اننگز میں مکمل کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے بھارت کے خلاف صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی اُس کے...
DUBAI: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل کر ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔ دبئی میں بھات کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور امام الحق نے ابتدا ہی سے محتاط انداز اختیار کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے 6 اوورز میں انہوں نے 28 بالز پر کوئی اسکور نہیں کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز...
ٹیکساس میں 11 سالہ لڑکی نے ساتھی طلبا کے طعنوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کرنے والی بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی جو سیلین روہو کو "امیگریشن اسٹیٹس" کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ جو سیلین کی والدہ، ماربیلا کاررانزا، نے بتایا کہ اپنی بیٹی کو گھر پر بے ہوش حالت میں پایا تھا اور اُسے فوری طور پر میڈیکل سٹی آف ڈلاس منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ والدہ نے بتایا کہ اسکول میں سب بیٹی کو کہتے تھے امیگریشن کو فون کر کے تمھارے والدین کے بارے میں بتائیں گے اور پولیس انھیں لے جائے گی، پھر تم اکیلی رہ جاؤ گی۔ والدہ...
ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی جبکہ سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے اپنے نام کیا۔ میچ میں مجموعی طور پر پوری ٹیم نے 284 میں سے 162 گیندیں ڈاٹ بال کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا، 47 اعشاریہ 2 اوورز میں سے 27 اوورز ضائع کردیے، جس پر شائقین بھی ناراض ہیں۔ میچ میں بابراعظم نے 90 گیندوں 64 رنز بنائے، جس میں 52 گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا جبکہ فخر زمان نے 30، سعود شکیل نے...
بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاور پلے (ابتدائی 10 اوورز) میں 22 رنز بنا کر اپنی سرزمین پر کم ترین اسکور بنا نے کا ریکارڈ بنا لیا۔ ایک روزہ فارمیٹ میں اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف فیلڈر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔اس دوران افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 19 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن وہ میچ ابو ظہبی...
انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ 105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔ یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے جوہری دفاع کو برقرار رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا‘ پروگرام3 دہائیوں سے پرامن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو...
تہران: ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے حالیہ بیانات پر امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری حق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگا،ایران تین دہائیوں سے ایٹمی توانائی کے عالمی اصولوں پر عمل پیرا ہے اور وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کا رکن ہونے کے ناطے اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ان بیانات کو “سیاسی دباؤ اور حقیقت کے برعکس پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ 12 فروری 2025 کو انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات چیت کی، جس کے نتیجے میں روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے کیونکہ اب تک کی صورتحال میں روس اپنی شرائط پر ہی امن قائم کرنے کا خواہاں رہا ہے، جبکہ یوکرین مغربی حمایت پر بھروسہ کرتے ہوئے جنگ کو طول دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ایسے میں ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان براہ راست مذاکرات اس تنازع کے مستقبل کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ یہ فون کال نہ صرف یوکرین کےلیے ایک دھچکا ہے بلکہ...
چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے، اپنی غلطیوں کو درست اور برابری کی بنیاد پر دنیا سے معاملہ کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی غلطیوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کرے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو ولسن نے تحریر کیا، "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیار کر رہا ہوں، تاکہ ان افراد پر امریکا میں پابندی عائد کی جائے، جو پاکستان میں عمران خان کے غلط طریقے سے قید کے ذمہ دار ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف ایکٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عائد کرنا ہے، جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی...
بحر الکاہل کو دنیا کا سب سے بڑا سمندری خطہ سمجھا جاتا ہے، زمانہ قدیم سے آج تک یہ خطہ عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بحر الکاہل جس میں شنگھائی اور سنگاپور کے علاوہ ٹوکیو، یوکوہاما، لاس اینجلس اور بوسان جیسی اہم ترین تجارتی بندرگاہیں شامل ہیں۔ ان بندرگاہوں کے علاوہ شپنگ روٹس جن میں ٹرانس پیسیفک روٹ شامل ہے ایشیا کے اہم ترین ممالک جاپان، چین اور کوریا کو امریکا سے جوڑتا ہے۔ مزید برآں آبنائے ملا کا، پاناما کینال (بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان مختصر ترین راستہ) کے علاوہ آسٹریلیا۔ چین شپنگ روٹ بھی شامل ہیں۔ یہ بندرگاہیں اور روٹس عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بحر...
لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
کراچی (نیوز ڈیسک) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی اپیل کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حمایتی بھی اس مہم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستانیوں کیلئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کسی بھی سیاسی حکمت عملی سے زیادہ اہم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا گیا تھا کہ...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے اپنے سابق اہم اتحادی ملک بھارت کو ایک بار پھر اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ جنگی طیارے سیہوئی کی پانچویں جنریشن ’’ایس یو 57 اسٹیلتھ‘‘ نوعیت کے ہیں۔ جن کی مدد سے بھارت کو اپنی فضائی قوت بہتر بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔روس اور بھارت کے حکام نے یہ بات نئی دہلی میں بتائی ہے۔ روس کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا جانے والے ہیں۔روس کے ہتھیاروں کے شعبے سے متعلق ریاستی ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت طیاروں کے اس سودے...
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ لیئرجیٹ 35 (اے) رن وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ ٹکراؤ ممکنہ طور پر رن وے پر پھسلن کے باعث ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں جہازوں میں تصادم کے بعد متعدد پروازوں کو گھنٹوں معطل کرنا پڑا۔ جائے حادثہ سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف اے اے نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی جہاز میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی...
ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے عامر رانا کہتے ہیں کہ چین نہیں چاہتا کہ پاکستان بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھائے اور بیک وقت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرے خاص طور پر جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف تجزیہ کار عامر رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے تناظر میں پاک چین تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ہمسایہ اور دو دوست ممالک کو سی پیک سمیت معاہدوں پر عمل درآمد میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے...
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
لاہور: جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے میں نصدف سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ میتھیو بریٹزکے نے جیسن اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالتے ہی بہت ہی تیزی اور پھرتی سے ایسے فیصلے کرنا شروع کردیے جن کی اُن سے توقع نہیں کی جارہی تھی۔خیال کیا جارہا تھاکہ وہ اس بار اُن غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے جو انھوں نے اپنے پہلے دورصدارت میں سرزد کی تھیں۔پہلے دور صدارت میں غیر ذمے دارانہ فیصلوں کی وجہ سے ہی وہ 2020 میں دوبارہ منتخب نہیں ہوپائے تھے ،حالانکہ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انھیں زبردستی ہرایاگیا ہے۔ یہ حسن اتفاق ہے کہ پاکستان کے ایک سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت سے خصوصیت ایک جیسی ہیں۔ دونوں کا انداز حکومت بھی ایک جیسا ہی ہے۔دونوں ہی اپنی جیت...
بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اپنی کرش کا نام بتادیا۔ شبھمن گل کے سارہ علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے ہمیشہ ہی خاموش رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شبھمن گل سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر بھارتی کرکٹر نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کیے بغیر ایک اداکارہ کا نام لیا۔ شبھمن گل نے کہا کہ انہیں رشمیکا مندھانا بہت پسند ہیں یا انہیں اگر کرش بول دیا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ کرکٹر کا یہ انکشاف سب کیلیے باعث حیرت ہے کیونکہ اُن کے رشمیکا کے علاوہ دیگر...
واشنگٹن(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی بزنس کمیونٹی اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول نے واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے)سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے امریکا میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔بلاول بھٹو نے اپنی ایکس اکاونٹ پر اس موقع پر لی گئی چند تصاویر اور اپنی تقریر کی وڈیو شیئر کی ہے۔
غزہ کے حوالے سے پیش کردہ تجویز میںامریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہو گی* صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ان کی پیش کردہ تجویز میںامریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند دن قبل انہوں نے یہ اعلان کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پرقبضہ کر سکتا اور اسیاپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔ امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہو گی! خطے میں استحکام آئے گا،انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر صبح سویرے ایک پوسٹ میں کہا۔ ٹرمپ جنہوں نے پہلے غزہ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ظاہر کیا تھا، اب اپنے تبصروں میں انہوں نے اپنے منصوبوں کی وضاحت کر دی...
بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) امریکا نے پاناما کینال سے گزرنے والے اپنے سرکاری بحری جہازوں کی فیس کی ادائیگی بند کردینے کا اعلان کیا ہے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ پاناما کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو ایسی رعایت دینے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاناما...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے...
کراچی: بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے سمیت کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں مختلف اعزاز اپنے نام کیے۔ ابھیشیک شرما نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کے 10 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کسی بھی انڈین بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اسی طرح، ابھیشیک شرما نے 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ مزید پڑھیں؛ انگلینڈ کو بھارت کیخلاف ٹی...
امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔ اس سے...
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جسٹن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی نہایتی کم وقت میں تکیمل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیدیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔ محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی...
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل اسنچری بنا لی۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ڈبل اسنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ ڈبل سنچری 290 گیندیں کھیل کر بنائی۔ عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا،واضح رہے کہ ان سے قبل ایشیا میں آسٹریلیا کے مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ڈبل سنچری...
کراچی: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے چند اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی۔ اڑتیس سالہ آسٹریلوی اوپنر نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔ مزید پڑھیں؛ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ عثمان خواجہ سے قبل سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔ اس طرح، ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے...
آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
جے پی سی کے چیئرمین نے کہا کہ بات چیت میں جمہوری عمل کی پیروی کی گئی، جبکہ حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں بھاری بھرکم مسودہ رپورٹ دیکھنے اور اپنی رائے رکھنے کیلئے بہت کم وقت دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ آج 29 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی کی مسودہ رپورٹ اور مجوزہ قانون کے ترمیم شدہ ورژن کو اپنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ممکنہ حتمی اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ سے پہلے اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک...
کراچی: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اپنے 10ہزار رنز مکمل کرکے چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ اسمتھ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن بنا کر یہ سنگل میل عبور کیا۔ اننگز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسٹیو اسمتھ 205 اننگز میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ...
امریکی شہری نے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ سے ٹینس بالز پکڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا امریکی ریاست اڈاہو کے شہری رُش نے اپنے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ کو ٹیبل ٹینس بالز کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا، ڈیوڈ نے ٹینس بالز کو دیوار پر باؤنس کیا اور اپنے سر پر لگی شیونگ کریم سے انہیں کیچ کیا۔ رُش نے امریکی شہری ڈیوڈ کا ریکارڈ توڑا جس نے 2024 کے اوائل میں 30 سیکنڈ میں سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں ٹیبل ٹینس کی 14گیندیں پکڑیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی نواسی نومیکا 23 جنوری 2024 کو اپنے انکل اکشے کمار کی فلم “اسکائی فورس” کی اسکریننگ میں نظر آئیں۔ نومیکا، جو رنکی کھنہ اور سمیر سرن کی بیٹی ہیں، اپنی نانی ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس اسپیشل اسکریننگ میں شریک ہوئیں، نومیکا کی شاندار اور گریس فل شخصیت نے شائقین کی توجہ حاصل کی اور بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ دیگر اسٹار کڈز کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرکشش ہیں۔ نومیکا کی والدہ رنکی کھنہ 2003 میں سمیر سرن سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2004 میں نومیکا پیدا ہوئیں، رنکی، ڈمپل کپاڈیہ اور راجیش کھنہ کی چھوٹی بیٹی ہیں اور وہ ایک سابق...
جنرل احسان الحق 2003میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘ افغانستان میں ان دنوں امریکا کا آپریشن چل رہا تھا‘ نیٹو فورسز نے 2001 میں افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں طالبان قابض تھے اور امریکا انھیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کر رہا تھا‘ جنرل احسان الحق کو طالبان کے سلسلے میں2003میں امریکا کی دعوت دی گئی ‘ سرکاری مصروفیات کے دوران انھیں ایک دن سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا‘ ان کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کا ایک افسر بھی تھا‘ ہیڈکوارٹر میں انھیں ایک تھیٹر قسم کی جگہ لے جایا گیا‘ دیوار کے ساتھ کرسیاں تھیں جب کہ سامنے اسمارٹ ورک اسٹیشن تھے اور ان کے سامنے...
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
امریکا دنیا کی وہ واحد سپرپاور ہے جہاں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کے مثبت اور منفی ہر دو طرح کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ سیاست سے لے کر معیشت تک اور جنگ و جدل سے تجارت تک ہر شعبے میں تغیر کے آثار ہویدا ہو جاتے ہیں۔ اسی باعث پوری دنیا کی نظریں ہر چار سال بعد امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب پر لگی ہوتی ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مبصرین، ماہرین، سیاستدان اور تجزیہ نگار امیدواروں کی ممکنہ جیت یا ہار کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کر رہے ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدر کے انتخاب کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے حوالے سے دنیا...
جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر ایک زیرِآب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ میں...
میکسیکو کی حکومت نے امریکا سے نکالے جانے والے اُن میکسیکن باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سکونت اختیار کرکے کام کر رہے ہیں۔ ان میکسیکن باشندوں کو ایک فوجی طیارے میں سوار کرکے میکسیکو بھیجا گیا تھا۔ امریکی فوج کے ایک C-17 طیارے کے ذریعے میکسیکو کے 80 غیر قانونی تارکنِ وطن کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو میکسیکو میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد معاملہ اٹک کر رہ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی فوجی طیارے کو میکسیکو میں لینڈ کرنے کے...
ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی...
ڈیووس (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 4دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4سال کے دوران کرنے میں ناکام رہی ۔اپنی پہلی بین الاقوامی تقریب ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلے 3دن کے اندر کیے ان کا ملک کی معیشت پر بہت مثبت اثر پڑے گا،اگر میری انتظامیہ نہ ہوتی تو اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ ہوپاتا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام کاروباری برادری کے لیے ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں۔
امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کی اب تک کی سب سے بڑی ملک بدری کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا وائٹ ہاؤس نے جمعے کو فوجی طیارے میں سوار لوگوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب تک سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔ ’غیر قانونی طور پر داخل ہوگے تو بھگتوگے‘ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کو ایک مضبوط اور واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تو آپ کو...
چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔ ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدارتی معافی کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے، درخواست گزار عمران شفیق کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکیڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل... درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کی دوسری مدت شروع ہونے کے محض ایک ہفتے بعد عالمی کاروباری رہنماؤں سے خطاب میں واضح کردیا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں یا پرھ ٹیرف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں تمام کاروباری حضرات کو میرا پیغام بہت سادہ ہے کہ امریکا آئیں اور اپنی مصنوعات تیار کریں اور دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم ترین ٹیکس عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے جو کہ آپ کا استحقاق...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (W.H.O) سے امریکا کے علیحدہ ہونےکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہےکہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے امریکا کو نکلنےکا حکم دیا ہے۔اپنے پہلے دور صدارت میں کورونا کی وبا کے دوران ٹرمپ عالمی ادارہ صحت پر سخت تنقید کرتے رہے اور بعد میں امریکا کو ادارے سے علیحدہ ہونےکا حکم جاری کیا جسے جوبائیڈن نےاقتدار میں آکر واپس کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کے عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں ادارے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ادارہ دنیا بشمول امریکا کے لوگوں کی صحت...
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے، وہ پہلا غیرملکی دورہ کس ملک کا کریں گے۔ زرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلیے چین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ دعوی ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرمپ حلف برداری کے بعد بھارت کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے توپاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیا گیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشتگردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ...
حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں امن قائم کرنے والا بننا چاہتا ہوں، ہماری افواج اپنے اہم مقصد امریکا کی حفاظت پر ہی فوکس رہیں گی، ہم خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے رہیں، ہم پانامہ کینال واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے،...
واشنگٹن: امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ملک اور قوم کو دنیا بھر میں عظیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی پالیسز جاری کردیں۔ وائٹ ہاؤس میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ آج سے امریکا کا نیا اور سنہرا دور شروع ہورہا ہے، ہم دنیا بھر میں امریکا کو نیا مقام اور عزت دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو چھٹکارا دلوانا، عوام کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات ہیں۔ لانس اینجلس کی آتشزدگی اور وہاں کے بے داخل شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر آئیں...
واشنگٹن: صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ انکا کہنا...
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
لاہور: عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے. تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔ مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث تینوں ریاستوں...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر...
امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے دوران ایسا قدم اُٹھایا کہ جیسے وہ ہوائی جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے نہیں، بلکہ خود کو فری لانسر سمجھ رہا ہو! جی ہاں، یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑا کرتے ہوئے طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر اتنا غصے میں تھا کہ شاید وہ کسی ’ڈرامہ‘ کی شوٹنگ میں تھا، اور چھلانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً اس کا راستہ روک لیا اور اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔ دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں...
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی دنیا بھر میں اک طوفان سا اٹھا دیا ہے اک طرف اپنے ہمسائے کینیڈا کو اپنی اکیاون ویں ریا ست بنانے کا بیان دے رہے ہیں دوسری طرف میکسیکو کو دھماکا رہے ہیں، اک جانب اپنے ناٹو اتحادی کو چھوڑ نے کے بیانات دے رہی ہیں دوسری جانب گرین لینڈ کو ہتھیانے کا اعلان کررہے ہیں۔ آگے بڑھ کر پاناما کو بھی دھمکانے کے ساتھ غزہ کے مجاہدین کو بھی دھمکانے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مغرور بادشاہ نیک صفت افراد کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ ایک عالم نے قرائن سے یہ بات جان لی اور وقت کے بادشاہ کو...
امریکا عصر حاضر کی واحد سپر پاور مگر بدقسمتی سے اس کی طاقت ہمیشہ ظلم اوردہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی، انسانیت کے خلاف امریکی مظالم کی تاریخ دو چار برس کا قصہ نہیں، صدیوں پر محیط لمبی داستان ہے، روئے زمین کا ایسا کوئی گوشہ نہیں جہاں امریکی بربریت کے نشانات موجود نہ ہوں۔ امریکا کی مسلم دشمنی پر نظر ڈالیں تو ہسپانیہ سے لے کر عراق، عراق سے افغانستان، افغانستان سے شام، شام سے فلسطین تک لاکھوں مسلمانوں کی لاشیں امریکا کے ظلم و بربریت اور ظالموں کی پناہی کی ان گنت کہانیاں سنا رہی ہیں۔ افعانستان میں عبرت ناک شکست کے بعد سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے سے امریکا بلا شرکت غیرے دنیا کی واحد سپر پاور...
پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی نے جنگ مذاکرات...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
معروف سابق کرکٹر اور کوچ یوگراج سنگھ، جو بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنے سخت تربیتی اصولوں اور فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا۔ یوگراج نے عامر خان کی مقبول فلم تارے زمین پر کو ’واہیات‘ اور بلاک بسٹر فلم باہوبلی کو ’بیکار‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ سب فلمیں دیکھنے کے لائق نہیں ہیں۔" یوٹیوب چینل انفلٹرڈ بائی سمتیش کو دیے گئے انٹرویو میں یوگراج نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے یوراج کی تربیت کے دوران سختی سے کام لیا، یہاں تک کہ یوراج کی رولر اسکیٹنگ کی دلچسپی کو ختم کرنے کے لیے ان کے اسکیٹس تک باہر پھینک دیے۔ ان کا کہنا تھا، "بچہ وہی بنے...
امریکا میں متوقع پابندی کے خطرے کے پیش نظر چینی حکام نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائیٹ ڈانس مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، جن میں سے ایک اس ایپ کو امریکی سرمایہ دار ایلون مسک کو فروخت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پابندی رکوانے میں ٹک ٹاک کو ناکامی کا سامنا واضح رہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بایئٹ ڈانس کے شیئرز چینی حکومت کے پاس ہونے پر اعتراض ہے، جس سے امریکا کو...
NEW DEHLI: بھارتی بازیگر نے ہتھوڑی سے 22 کیل اپنی ناک میں ٹھونک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرل مین کے نام سے معروف کرانتھی کمار نے منفرد فن کا مظاہرہ اٹلی میں شو کے دوران کیا، جس میں اس نے ہتھوڑی کا استعمال کرتے ہوئے 22کیل ایک منٹ میں ناک میں ٹھونکے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایک ایسا فلمی تجربہ جو آپ کو آخر تک کرسی سے ہلنے نہیں دے گا، مالایالم تھرلر "اتھیرن" نے او ٹی ٹی پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فلم "اتھیرن"، جو 2019 میں ریلیز ہوئی، ایک نفسیاتی تھرلر ہے جو ایک الگ تھلگ اسپتال کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہاں ایک ماہر نفسیات، ایک آٹزم کا شکار مریض کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ماضی کے رازوں کو کھولتا ہے۔ فلم کا سنسنی خیز اختتام ناظرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔ مرکزی کرداروں میں فہد فاضل اور سائی پلوی شامل ہیں جبکہ اتل کلکرنی، رینجی پانی کر، شانتی کرشنا اور پرکاش راج خاص کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ یہ فلم سنسنی خیز کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے اوول آفس سے قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق، جو بائیڈن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند روز قبل یہ خطاب کریں گے۔ صدر بائیڈن اپنے خطاب میں اپنی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی، عالمی معاملات میں امریکا کے کردار، اور اپنے دور حکومت میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ ان کا اوول آفس سے آخری خطاب ہوگا، جہاں وہ قوم کو اپنی قیادت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت امریکا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا تھا، جن...
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف احتجاج کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی...